مغربی بنگال میں ان دنوں بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے عام لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہے.
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے.
دلیپ گھوش کے مطابق گزشتہ ایک مہینے سے آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے. ریاستی حکومت کی جانب سے اس پر کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ اس کی سب بڑی وجہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے کٹ منی ہے. ترنمول کانگریس کے رہنما آلو ٹریڈرس سے کٹ منی لیتے ہیں.
ٹریڈرس کٹ منی کی رقم کو آلو کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام لوگوں سے اصول رہے ہیں. ترنمول کانگریس کے رہنماوں کی غلطی کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس آلو ٹریڈرس سے کٹ منی نہیں لیتے تو آلو کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا .
بی جے پی کے ریاستی صدر کے مطابق اگلے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو اپنے رہنماوں کے کٹ منی لینے کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا.