ETV Bharat / state

TMC Dharna In Delhi دہلی احتجاج کیلئے ترنمول کانگریس کی تیاریاں زروں پر۔ممتا بنرجی کی شرکت غیر یقینی

گاندھی جینتی کے موقع پر دہلی میں ہونے والے ترنمول کانگریس کے احتجاج کے پیش نظر ابھیشیک بنرجی یکم اکتوبر کو دہلی روانہ ہونے سے قبل ترنمول کانگریس کے ضلع قیادت کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔یہ میٹنگ اگلے جمعرات یا جمعہ کو منعقد ہوسکتی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 12:42 PM IST

دہلی احتجاج کیلئے ترنمول کانگریس کی تیاریاں زروں پر۔ممتا بنرجی کی شرکت غیر یقینی

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لیڈران اور کارکنان دہلی کرشی بھون کا گھیرائوں کریں گے ۔لیکن انتظامی اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے صرف ممبر پارلیمنٹ،ممبران اسمبلی ،ضلع صدر اور پنچایت سمیتی صدور کو دہلی میں احتجاجی پروگرام میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ 100کام اسکیم کی رقم اور دیگر مختلف اسکیموں کے فنڈ مرکزی حکومت سے نہیں مل رہی ہے ۔اسی کے خلاف دہلی میں ترنمول کانگریس احتجاج کررہی ہے۔

  • We are resolute in our commitment to combat any injustice inflicted upon the people of Bengal.

    No matter the challenges we face, we will confront oppressive forces and uphold the rights of our people! pic.twitter.com/jyNM2iaI35

    — All India Trinamool Congress (@AITCofficial) September 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی اسپین کے دورے کے دوران ان کی ٹانگ میں چوٹ آئی ہے۔ وہ ہفتہ کی رات کلکتہ واپس آئی ہیں۔ اور اتوار کی دوپہر کو اپنی ٹانگ کا علاج کرانے ایس ایس کے ایم اسپتال گئیں۔ وہاں تقریباً تین گھنٹے تک ان کا علاج کیا گیا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو 10 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔ چلنے پھرنے پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اس لیے دہلی میں ترنمول کے اعلان کردہ پروگرام میں ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔ ترنمول کانگریس 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی پر راج گھاٹ پر دعائیہ مجلس اور اگلے دن دھرنا دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی پروگرام کی قیادت کرنے والے تھے۔ لیکن موجودہ حالات میں ترنمول قیادت کے ایک حصے کا خیال ہے کہ یہ پروگرام ابھیشیک کی قیادت میں ہی ہوگا۔

اس لیے دہلی میں پروگرام کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بنگال کے پروگرام کے بارے میں یقین کر لینا چاہتے ہیں۔ 2-3 اکتوبر کو وہ بنگال کے ترنمول کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو میدان میں لانا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے، ابھیشیک بنرجی دہلی میں ہونے والی میٹنگ کی آواز کو ریاست کے ہرحصے تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Congratulates Indian Athletes ممتا نے ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

بلاک صدور کو پہلے ہی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر بلاک میں دیوہیکل اسکرینوں کے ذریعے دہلی کے احتجاجی پروگرام کو ٹیلی کاسٹ کرنے کا اہتمام کریں۔ ترنمو کانگریس کے ذرائع کے مطابق ہر بلاک کے بی ڈی او آفس کے سامنے دو دن تک احتجاجی پروگرام نشر کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلعی صدور نے ہدایات ملنے کے بعد ہی اس سلسلے میں ضلعی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں بلاک صدور سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پروگرام کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.