الیکشن کمیشن نے دو سبکدوش آئی آر ایس اور دو آئی پی ایس افسران کو خصوصی آبزرور مقرر کیا ہے۔
یہ آبزرو انتخابات کے دوران بلیک منی، غیر قانونی طریقہ سے ووٹر کارڈ بنانے اور سکیورٹی فورسیز کی تعیناتی کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔ شرما ان میں سے ایک ہیں۔
ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک اوبرائن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'الیکشن کمیشن نے کے کے شرما جو بی ایس ایف کے ڈی جی کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں، انہیں مغربی بنگال اور جھارکھنڈ پولیس کا اسپیشل آبزرور مقرر کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک برس پہلے ہی اعتراض کیا تھا کہ شرما نے یونیفارم پہن کر آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔