ETV Bharat / state

Tmc Leader Firhad Hakim: ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم کے بینک بیلنس میں اضافہ

کولکاتہ میونسیپل انتخابات Kolkata Municipal elections سے قبل ٹی ایم سی رہنما فرہاد حکیم Firhad Hakim اور رکن اسمبلی دیب برت مجمدار کی آٹھ مہینوں کے اندر اندر جائیداد اور بینک بیلنس میں اضافہ ہونے کا کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ فرہاد حکیم نے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل اپنے حلف نامے میں جائیداد سے متعلق جو معلومات فراہم کی تھی، اس میں اضافہ ہوا ہے۔

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم
author img

By

Published : Dec 9, 2021, 5:30 PM IST

مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Election کی تیاریوں میں مصروف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے حلف نامے میں دی گئی معلومات منظر عام پر آنے لگی ہے۔

ریاستی انتخابی کمیشن کو دیے گئے حلف نامے کے مطابق حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال کے مارچ-اپریل مہینے میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے بینک بیلنس میں زبردست اضافہ ہونے کا معامہ منظرعام پر آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر اور موجودہ وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم Firhad Hakim کے بینک بیلنس میں زبردست اضافہ ہواہے۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل اپنے حلف نامے میں جائیداد سے متعلق جو معلومات فراہم کی تھی اس میں اضافہ ہوا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم نے اسمبلی انتخابات کے لئے حلف نامے میں ساڑھے 56 لاکھ روپے بینک بیلنس کا ذکر کیا تھا جو آٹھ مہینوں کے اندر ساڑھے 29 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Civic Polls 2021 کے لیے دیے گئے حلف نامے میں ان کے اور ان کی اہلیہ کے بینک بیلنس 88 لاکھ روپے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ حلف نامے میں ان کے پاس 834 گرام سونے کا بھی ذکر ہے۔

دوسری طرف جادب پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے رکن دیب برت مجمدار کے بینک بیلنس میں آٹھ مہینوں کے دوران محض ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے دیئے گئے حلف نامے میں 22ہزار روپے کا بینک بیلنس کا ذکر کیا گیا تھا جو کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کے حلف نامے میں بڑھ کر 23 ہزار روپے ہوا ہے۔

حلف نامے کے مطابق گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران ان کی جائیداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ آٹھ ماہ پہلے ان کی کل جائیداد 46 لاکھ روپے سے بڑھ کر 57 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹیو میں ردوبدل

ان کی جائیداد 32 لاکھ روپے سے بڑھ کر 41 لاکھ روپے تک پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ حلف نامے میں ان کے پاس 370 گرام سونے کا خلاصہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.