ETV Bharat / state

مالدہ میں ترنمول کانگریس کے لیڈر کا قتل - بی جے پی کے حمایت یافتہ

مالدہ میں ترنمول کانگریس کے ایک مقامی لیڈر کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سر پر بے دردی سے کلہاڑی سے مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

Trinamool Congress leader killed in Malda
مالدہ میں ترنمول کانگریس کے لیڈر کا قتل
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 10:48 PM IST

مالدہ میں ترنمول کانگریس کے لیڈر کے قتل واقعے کے بعد تھانہ حبیب پور کے رشی پور گرام پنچایت کے گاندھی نگر علاقہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ خبر ملنے کے بعد پورے علاقے میں پولیس اہلکارو ں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہا ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مالدہ میڈیکل کالج و ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے کی شناخت 38 سالہ سبودھ پرمانک کے طور پر ہوئی ہے۔ مقتول کا گھر شری رام پور گرام پنچایت کے گورماری گاؤں میں ہے۔

سبرت معمول کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو کھیت میں گئے تھے اس کے بعد سے ہی وہ لاپتہ تھے اور ان کا موبائل بند تھا۔ رات بھر تلاش کرنے کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔ آج صبح، رشی پور کے گاندھی نگر علاقے سے کچھ لوگ کھیت میں کام کرنے گئے تو دیکھا کہ ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے، لاش سے خون بہہ رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سر میں ایک سے زیادہ بار کلہاڑی سے وار کیا گیا ہے۔ شرپسندوں نے تیز ہتھیاروں سے اس کے سر اور چہرے کو زخمی کردیا۔ ادھر مقامی لوگوں نے بتایا کہ سبودھ پرمانک حبیب پور بلاک میں یوتھ ترنمول کانگریس کے سرگرم رکن تھے۔ وہ یوتھ ترنمول کانگریس کے علاقائی کمیٹی کے ممبر تھے۔

ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں ان کی شبیہہ بہت اچھی تھی۔ اس خاندان میں اس کی بیوی سمیت دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ وہ کھیتی کے ساتھ ساتھ لکڑی کے کاروبار بھی کرتے تھے۔

اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی سے کوئی تنازع نہیں تھا۔ اہل خانہ اور مقامی ترنمول قیادت نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ شرپسندوں نے سیاسی دشمنی کی وجہ سے پارٹی کے نوجوان کارکن کو ہلاک کیا ہے۔

حبیب پور بلاک یوتھ ترنمول کانگریس کے قائم مقام صدر، ساگت داس نے کہا کہ پارٹی کارکن کو بی جے پی کے حمایت یافتہ شرپسندوں نے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یہ قتل سیاسی دشمنی کی وجہ سے ہوا۔ کیونکہ، سبودھ بابو بہت اچھے آدمی تھے۔ اس سے کسی کا کوئی تنازع نہیں تھا۔ انہوں نے واقعے میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری اور سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 72 گھنٹوں کے اندر شرپسندوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو یوتھ ترنمول کانگریس ایک بڑی تحریک شروع کرے گی۔

دریں اثنا ضلع بی جے پی کے جنرل سکریٹری گوپال چندر سہا نے دعوی کیا ہے کہ ترنمول کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس پارٹی کی امیج کو خراب کرنے کے لئے اس طرح کے جھوٹے الزامات عائد کررہی ہے۔

پولیس قتل کی وجوہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آلوک راجوریہ نے بتایا کہ حبیب پور کے علاقہ ریشی پور میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ متعلقہ تھانے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں حبیب پور پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.