ETV Bharat / state

Moyna BJP Murder Case بی جے پی لیڈر کے قتل معاملے میں ایک شخص گرفتار

مغربی بنگال میں مشرقی مدنا پور ضلع کے موئنا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بوتھ کمیٹی کے صدر وجے کرشنا بھویا کے اغوا اور قتل معاملے میں بدھ کی رات ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

بی جے پی لیڈر کے قتل کے معاملے میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : May 4, 2023, 6:47 PM IST

مشرقی ،مدنی پور: مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور کی ضلع پولیس نے گزشتہ رو موئنا میں بی جے پی کے رہنما کے قتل کے الزام میں ترنمول کانگریس ایک رہنما کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کا نام ملن بھومک ہے۔ وہ بکا میں مبینہ طور پر ترنمول کانگریس پنچایت سمیتی کا رکن ہے۔ بھو مک کو کل رات اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قتل میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس معاملے میں 34 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

دریں اثنا کولکاتا ہائی کورٹ نے وجے کرشن بھوئیا کی لاش کا دوسرا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا۔ جج راج شیکھر منتھا نے پوسٹ مارٹم شہر کے فوجی ہسپتال میں کرانے کی ہدایت کی۔ بی جے پی نے اس قتل کے خلاف کل موئنا میں 12 گھنٹے کے بند کی اپیل کی تھی۔ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شبھندو ادھیکاری نے اس معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔موئنا میں کل بند کے دوران مظاہرین نے زبردستی سڑکیں بلاک کرکے بند کی حمایت کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bandh At Moyna موئنا میں 12 گھنٹے کا بند جزوی اثر

شبھندوادھیکاری نے ٹویٹ کیا کہ پرامن احتجاج کر رہے بی جے پی کارکنان پر وحشیانہ حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کلکتہ ہائی کورٹ کی طرف سے دیے گئے احکامات کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ موینا کے بی جے پی بوتھ صدر وجے کرشنا بھوئیا کو کچھ غنڈوں نے پیر کو ان کی بیوی کے سامنے مارا پیٹا اور پھر موٹر سائیکل پر گھر سے لے گئے۔ اس کے بعد غنڈوں نے اسے قتل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.