مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق جگتدل تھانہ علاقے میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران دو گروہوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو افراد کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم نے بی جے پی رکن پارلیمان پر بیرکپور صنعتی خطے کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رکن ارجن سنگھ جب تک جگتدل میں رہتے ہیں کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان جب دہلی چلے جاتے ہیں تو سب ٹھیک ہو جاتا ہے، اس کا مطلب ان کی موجودگی سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جگتدل سے ترنمول کانگریس کے رکن سومناتھ شوم کا کہنا ہے کہ بیرونی ریاستوں کے شرپسندوں کو یہاں لاکر تشدد کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرکپور پولیس کمشنر منوج کمار ورما اس علاقے میں تشدد کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے ٹھوس کارروائی کریں۔
ترنمول کانگریس کی بی جے پی رہنما پر تنقید - ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم نے بی جے پی رکن پارلیمان پر بیرکپور صنعتی خطے کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کا الزام عائد کیا ہے