مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات کے بعد سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری Clashes continue between political parties in West Bengal ہے۔
اس دوران آج شمالی 24 پرگنہ کے آم ڈانگہ میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جس سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول ہے۔
واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی علاج جاری ہے، حالانکہ تین لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے ذرائع نے اس واقعے کے حوالے سے بتایا کہ دو بچوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کی وجہ سے دو سیاسی جماعتوں کے حامیوں میں کہا سنی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھاپائی پھر جھڑپ میں تبدیل Trinamool Congress and Indian Secular Front supporters Clashes ہوگئی۔
مزید پڑھیں:
پولیس نے کہا کہ جھڑپوں کے دوران بموں سے حملہ کیا گیا اور چھ سے سات راؤنڈ فائرنگ بھی کی گئی ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، اس معاملے میں اب تک تین لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ اور دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے۔