ETV Bharat / state

Storm And Rain In Kolkata طوفان اور بارش کے سبب کولکاتا میں عام زندگی متاثر - موسلا دھار بارش اور طوفان

کولکاتا اور اس کے اطراف میں موسلا دھار بارش اور طوفان کے سبب عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں درختوں کے گرنے کے سبب ٹریف نظام درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔سیالدہ مین اور جنوبی سیکشن میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

طوفان اور بارش کے سبب کولکاتا میں عام زندگی متاثر

author img

By

Published : May 15, 2023, 8:29 PM IST

طوفان اور بارش کے سبب کولکاتا میں عام زندگی متاثر

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں موسلا دھار بارش اور طوفان کے سبب عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں کی مصروف سڑکوں پر درختوں کے گرنے کے سبب ٹریف نظام درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔گاڑیوں کی آمدورفت متاثر سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج ساڑھے پانچ بجے کے قریب اچانک موسم تبدیلی آئی اور طوفان کا سلسلہ شروع ہو گیا۔زبردست طوفان کے درمیان موسلا دھار بارش بھی شروع ہوگئی۔موسلا دھار بارش اور طوفان کے سبب کولکاتا اور اس کے اطراف میں عام زندگی پوری طرح سے متاثر ہو گئی۔کولکاتا کی کئی اہم اور مصروف سڑکوں پر درختیں گرنے کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گئی۔

دوسری طرف طوفان کے سبب سیالدہ مین اور جنوبی سیکشن میں اوور ہیڈ تاروں کے ٹوٹنے کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔سیالدہ جنوبی سیکشن کے بالی گنج،کیننگ اور دکھن باراسات میں ٹرینوں کی خدمات متاثر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سیالدہ مین سیکشن میں شیام نگر،جگتدل اور کانکی نارہ کے درمیان ریل خدمات متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Cyclone Mokha In West Bengal مغربی بنگال میں طوفان موچا سے نمٹنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

اسی درمیان علی پور محکمہ موسمیات نے کہاکہ مغربی بنگال کے مختلف ریاستوں میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش ہو سکتی ہے۔شمالی بنگال میں موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی خلیج بنگال سے متصل ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ،شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں الرٹ جاری کیا گئا ہے۔ماہی گیروں کو سمندر میں نا جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.