ETV Bharat / state

IPS Officers مغربی بنگال میں آئی پی ایس افسران کے تبادلے - مغربی بنگال میں حالیہ دنوں میں ہوئے واقعات

بیر بھوم اور بارسات کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ اسپیشل ٹاسک فورس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر ردوبدل کیا گیا۔ یعنی ایک ہی دن میں 4 آئی پی ایس افسران کے تابدلے کئے گئے۔

مغربی بنگال میں آئی پی ایس افسران کے تبادلے

author img

By

Published : May 3, 2023, 3:02 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں حالیہ دنوں میں ہوئے واقعات کو لے کر ریاستی حکومت کو زبردست تبقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔محکمہ پولیس کی کار روائی پر سوال کھڑے کئے گئے ہیں۔ اسی درمیان ضلع بیر بھوم اور شمالی 24 پرگنہ کے بارسات کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ اسپیشل ٹاسک فورس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر ردوبدل کیا گیا۔ یعنی ایک ہی دن میں 4 آئی پی ایس افسران کا تبادلے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اسپیشل ٹاسک فورس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سنجے سنگھ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ 1998 بیچ کے آئی پی ایس افسر اشوک کمار پرساد کو لایا گیا۔ 1992 بیچ کے آئی پی ایس سنجے سنگھ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر (اصلاحی خدمات) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اشوک کمار پرساد پہلے اس عہدے پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Orders Dharna اگر امرتیہ سین کا گھر منہدم کیا جاتا ہے تو بلڈوزر کے سامنے بیٹھ جائیں گے

اس کے علاوہ بیر بھوم ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھاسکر مکھرجی کا 3 ماہ بعد تبادلہ کر دیا گیا۔ وہ بارسات کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر تعینات تھے۔ 2013 بیچ کے آئی پی ایس افسر راج نارائن مکھرجی کو بیر بھوم ضلع کا سپرنٹنڈنٹ پولیس بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ باراسات میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ ایک ہی دن میں 4 آئی پی ایس افسران کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم صرف تین ماہ میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی تبدیلی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.