ETV Bharat / state

کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی میں ڈاکٹر فواد حلیم اور سبرتو مکھرجی میں سخت مقابلہ

ساتویں مرحلے میں جنوبی کولکاتا کے چار اہم سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ بالی گنج اسمبلی سی پی آئی ایم کے امیدوار ڈاکٹر فواد حلیم کا مقابلہ ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما سبرتو مکھرجی سے ہے۔اس بار سبرتو مکھرجی اور ڈاکٹر فواد حلیم کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ڈاکٹر فواد حلیم کولکاتا کے دانشور تعلیم یافتہ طبقے میں اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی ان کے لئے حمایت میں کئی لوگ سامنے آئے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 8:32 PM IST

کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی میں ڈاکٹر فواد حلیم اور سبرتو مکھرجی میں سخت مقابلہ
کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی میں ڈاکٹر فواد حلیم اور سبرتو مکھرجی میں سخت مقابلہ

ریاست مغربی بنگال میں ساتویں مرحلے کے تحت34 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔کولکاتا کے 11 اسمبلی نشستوں میں جنوبی کولکاتا کے چار اسمبلی نشستوں پر آج ووٹ ڈالے گئے۔ان چار سیٹوں میں کولکاتا پورٹ ،بھوانی پور،راس بہاری اور بالی گنج شامل ہیں۔

بالی گنج اسمبلی حلقہ پر سب کی نظر ہے 2011 سے یہ سیٹ ترنمول کانگریس کے پاس ہے۔ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما سبرتو مکھرجی یہاں سے رکن اسمبلی ہیں۔لیکن اس بار اس سیٹ پر سخت مقابلہ ہے۔یہاں پر ان کا مقابلہ سی پی آئی ایم کے امیدوار ڈاکٹر فواد حلیم سے ہے۔

ڈاکٹر فواد حلیم اپنے سماجی و فلاحی کاموں کے لئے کافی مقبول ہیں۔اس کے علاوہ بالی گنج اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ اعلی تعلیم یافتہ اور دانشور طبقہ والے ووٹرز ہیں۔فواد حلیم کو تعلیم یافتہ طبقہ کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہے۔سوشل میڈیا پر بھی کئی سیلیبریٹی اور دانشوروں کو ڈاکٹر فواد حلیم کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی گئی۔

دوسری جانب ترنمول کانگریس کو ممتا بنرجی کے سرکاری اسکیموں کی وجہ سے لوگوں کی حمایت مل رہی ہے۔بالی گنج اسمبلی حلقہ میں 40 فیصد کے قریب مسلم ووٹرز ہیں۔جبکہ اس حلقہ میں بنگالی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ موجود ہے۔

بالی گنج اسمبلی حلقہ کے حوالے سے ایک بات قابل غور ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اس اسمبلی حلقہ کے امیدوار سبرتو مکھرجی کے لئے نہ کئی روڈ شو کیا اور نہ ہی کوئی جلسہ جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سبرتو مکھرجی کی بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائیاں وجہ ہو سکتی ہیں۔ڈاکٹر فواد حلیم کو متحدہ محاذ کی حمایت حاصل ہے۔وہیں بالی گنج اسمبلی حلقہ تعلیمی طور پر سب سے زیادہ ترقی یافتہ حلقہ ہے۔کولکاتا کے سب سے تعلیم یافتہ طبقہ اسی حلقہ میں ہے۔یہی وجہ ہے کہ ُڈاکٹر فواد حلیم کو اس بار اپنی جیت یقینی لگ رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.