ETV Bharat / state

TMC Will Protest Against BJP گاندھی جینتی پر ترنمول کانگریس دہلی میں راج گھا ٹ پر احتجاجی پروگرام کرے گی - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس

ریاستی وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ نے ہفتہ کو ترنمول بھون میں ایک پریس کانفرنس میں متبادل پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کپا کہ کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھشیک بنرجی اور پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی اور دیگر عہدیدار 2اکتوبر کو دہلی میں راج گھاٹ پر دھرنا دیں گے۔

گاندھی جینتی پر ترنمول کانگریس دہلی میں راج گھا ٹ پر احتجاجی پروگرام کرے گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 7:35 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس کے آل انڈیا جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے 100دن کا م کے واجبات کی ادائیگی کے مطالبے کی حمایت میں دہلی میں احتجاجی پروگرام کااعلان کیا تھاتاہم ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا کہ دہلی پولس نے اس پروگرام کیلئے اجازت نہیں دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی، ابھیشیک بنرجی، تمام پارٹی ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، ضلع پریشد کے صدور اور پنچایت سمیتی کے صدر 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی پر دہلی کے راج گھاٹ پر بیٹھیں گے۔چندریما نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے اس دن مرکزی دیہی ترقی کے وزیر سے ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے۔ راج گھاٹ پر احتجاج کرنے کے بعد سب گری راج سے ملنے جائیں گے۔

ریاستی وزیر تجارت ششی پانجانے کہا کہ وہ بنگال کے 50 لاکھ خطوط کے ساتھ دیہی ترقی کے وزیر سے ملاقات کریں گی۔ جن لوگوں کو ریاست میں 100 دن کام کرنے کے بعد بھی رقم نہیں ملی ہے وہ وزارت دیہی ترقی کو خط بھیج رہے ہیں۔ ششی نے کہا کہ وہ تمام خطوط گری راج کو سونپے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ابھیشیک نے 21 جولائی کو ترنمول کے یوم شہدا جلسے میں دہلی میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا ۔انہوں نے اعلان تھا کیا کہ گاندھی جینتی پر وہ دہلی کی سڑکوں پر نکل کر ریاستی حکومت کو مرکزی حکومت کے ذریعےمحروم کئے جانے کی شکایت کریں گے۔ترنمول قیادت نے دہلی کے رام لیلا میدان میں احتجاجی دھرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن دہلی پولیس نے اجازت نہیں دی ہے

بعد ازاں ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ 2 اکتوبر کو دہلی میں دھرنا ہوگا، یہ ہمارا پروگرام تھا۔ اس پروگرام کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہماری طرف سے دہلی پولیس کو باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ 2 اکتوبر ہمارا مرکزی پروگرام ہے۔ ترنمول کانگریس راجیہ سبھا کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے اس سے پہلے دہلی پولیس کو اس بارے میں ایک خط لکھا تھا۔ ہفتہ کو انہوںنے ایک بار پھر دریا گنج پولس کے ڈی سی کو خط لکھا ہے۔ وہیں، ڈیرک نے لکھاترنمول لیڈر اور کارکنان 2 اور 3 اکتوبر کو جنتر منتر کے سامنے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھرنے پر بیٹھنا چاہتے ہیں تاکہ 100 دن کی روزگار اسکیم (منریگا) کے لیے مرکزی مالی امداد کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں؛Congress top panel meets in Hyderabad حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا آغاز، 5 ریاستوں کے انتخابات پر توجہ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہلے ترنمول کے اس پروگرام کی جانکاری دی تھی۔ غیر ملکی دورے پر جانے سے پہلے نوبنو کی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وہ گاندھی جینتی پر دہلی کے راج گھاٹ پر جاکر گاندھی کو خراج عقیدت ہیش کریں گے اور وہاںبیٹھیں گحی۔ ابھیشیک کے ساتھ دیگر قائدین بھی ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.