کولکاتا: آئندہ 6 اگست کو نائب صدر کا انتخاب ہونے والا ہے۔ این ڈی اے نے مغربی بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکر کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ترنمول کانگریس نے اس سلسلے میں پہلے ہی اپنا موقف واضح کر دیا تھا کہ کسی طور پر این ڈی اے کے امیدوار کی حمایت نہیں کرے گی۔ TMC on Vice President Election. لیکن ترنمول کانگریس نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ مارگریٹ الوا کی بھی حمایت نہیں کرے گی۔ نائب صدر کے انتخاب میں ترنمول کانگریس حصہ نہیں لے گی۔ tmc will not take part in vice president election
ترنمول کانگریس نے 21 جولائی شہید دیوس کی ریلی کے بعد ایک میٹنگ کی اور اس کے بعد پارٹی کی طرف سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ترنمول کانگریس نائب صدر کے انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔ دراصل جمعرات کے روز شام کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اس کا اعلان کیا ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سب کو بولنے کا موقع دیا گیا۔ سب نے ممتا بنرجی کے سامنے اپنا موقف بیان کیا۔ TMC General Secretary Abhishek Banerjee
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ الزام دیتے ہیں کہ ترنمول کانگریس میں جمہوریت نہیں ہے۔ اس میٹنگ میں تبادلۂ خیال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نائب صدر کے انتخاب میں ترنمول کانگریس حصہ نہیں لے گی۔ کیوں کہ میٹنگ میں 85 فیصد ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ کی رائے یہ تھی کہ نائب صدر کے انتخاب میں شرکت نہ کی جائے۔ کیونکہ ترنمول کانگریس سے مشورہ کیے بغیر ہی اپوزیشن کے نائب صدر کے امیدوار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر ہمارے رکن پارلیمان نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 6 اگست کو نائب صدر کے انتخاب میں شرکت نہیں کریں گے۔