ETV Bharat / state

Panchayat Election In Bengal مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ٹی ایم سی کی تاریخی جیت - ٹی ایم سی تاریخی جیت کی جانب گامزن

مغربی بنگال میں ہوئے پنچایت انتخابات میں ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پنچایت سمیتی، گرام پنچایت اور ضلع پریشد میں غیرمعمولی جیت کے ساتھ اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ٹی ایم سی تاریخی جیت کی جانب گامزن

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 4:24 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ پنچایت سمیتی، گرام پنچایت اور ضلع پریشد کی سیٹوں پر حریف جماعتوں پر بھاری برتری حاصل کرچکی ہے۔

ترنمول کانگریس نے اب تک ریاستی الیکشن کمیشن کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ترنمول کانگریس نے43 ہزار گرام پنچایت سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور 3,620سیٹوں پر آگے ہے۔ اس کی قریبی حریف بی جے پی نے 9841سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بائیں محاذ نے تین ہزار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جس میں سے اکیلے سی پی آئی (ایم) نے 910 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی فی الحال 550 سیٹوں پر آگے ہے۔ کانگریس نے 625 سیٹیں جیتی ہیں اور 276 پر آگے ہے۔ نئی تشکیل شدہ آئی ایس ایف سمیت دیگر پارٹیوں نے 219 نشستیں حاصل کی ہیں اور 70 نشستوں پر برتری حاصل کی ہے، جبکہ آزاد جن میں ترنمول کانگریس کے باغی شامل تھے، نے 718 نشستیں حاصل کیں اور 216 نشستوں پر برتری حاصل کی۔

تین سطحی پنچایتی انتخابات کے لیے تقریباً74,000سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جس میں گرام پنچایت سیٹوں کے علاوہ9730پنچایت سمیتی سیٹیں اور 928 ضلع پریشد سیٹیں بھی شامل ہیں، سخت سیکورٹی کے درمیان منگل کی صبح 8 بجے پرامن طریقے سے شروع ہوئی۔ تقریباً 339 گنتی کے مقامات 22 اضلاع پر مشتمل ہیں ہیں۔ گنتی کے مراکز کی زیادہ سے زیادہ تعداد جنوبی 24 پرگنہ میں 28 ہے، جب کہ کم سے کم کالمپونگ میں چار ہے۔ کچھ شمالی اضلاع کو بھی خراب موسم کا سامنا ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق گنتی صبح 8 بجے شروع ہوئی اور ممکنہ طور پر اگلے دو دنوں تک جاری رہے گی۔ بیلٹ کی گنتی اور نتائج مرتب ہونے میں وقت لگے ۔دارجلنگ کی پہاڑیوں میں،دارجلنگ کی 598 اور کالمپونگ میں 281 سیٹوں میں سے، بی جی پی ایم 21 پر آگے تھی، جب کہ بی جے پی ایک پر آگے تھی، اور آزاد امیدوار چار پر آگے تھے۔ گنتی کے تمام مقامات پر مسلح ریاستی پولیس اہلکار اور مرکزی فورسز تعینات ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات پنڈال کے باہر نافذ کیے گئے ہیں۔ 22 اضلاع میں کل 767 اسٹرانگ روم ہیں۔ مختلف امیدواروں کے حامیوں کا ایک بڑا ہجوم مختلف مراکز پر جمع ہیںتاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گنتی درست طریقے سے ہوئی تھی۔مختلف اضلاع میں، ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ایک دوسرے کو سبز گلال کے ساتھ ناچ کر اور گلا مل کر اپنی جیت کا جشن منایا۔

جیسے ہی ابتدائی رجحانات آنے لگے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑ گئی، بعد میں نے حکمراں پارٹی پر الزام لگایا کہ "اپوزیشن ایجنٹوں کو گنتی کے مراکز میں داخل ہونے سے روک کر ووٹوں کو لوٹنے کی آخری مایوس کن کوششیں کی جا رہی ہیں۔اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے غنڈے گنتی کے ایجنٹوں اور بی جے پی اور دیگر مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو گنتی کے مراکز میں جانے سے روک کر الیکشن چوری کرنے کی مایوس کن کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں پنڈال کی طرف جانے سے روکا جا رہا ہے، اور گنتی کے ایجنٹوں کو ڈرانے کے لیے بم پھینکے جا رہے ہیں۔

الزامات کی تردید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ شکست کا احساس کرتے ہوئے، وہ بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی طرف سے مسترد اور ذلت آمیز شکست کو محسوس کرتے ہوئے، یہ بی جے پی کی اپنی تنظیمی ناکامیوں کی تلافی کے لیے لنگڑے بہانے بنانے کی آخری کوشش ہے۔

ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے دیہی انتخابات کو تشدد نے ہلا کر رکھ دیا تھا، جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ بیلٹ بکسوں کو توڑ پھوڑ، بیلٹ پیپرز کو نذر آتش کیا گیا تھا، اور کئی مقامات پر حریفوں پر بم پھینکے گئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں سے 11 کا تعلق ترنمو ل کانگریس سے تھا۔ 8 جون کو پولنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد، جب تاریخوں کا اعلان کیا گیا، ریاست میں ہلاکتوں کی کل تعداد 30 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bengal Violence 'بنگال میں تشدد اور خونریزی کی سیاہ حقیقت نتائج کے دن سامنے آگئی'

ہفتہ کو 80.71 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جب کہ مغربی بنگال کے 696 بوتھوں پر شام 5 بجے تک ووٹنگ کا فیصد. 69ریکارڈ کیا گیا، جہاں پیر کو دوبارہ پولنگ ہوئی تھی۔دوبارہ پولنگ کا فیصلہ ہفتے کے روز تشدد اور بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد لیا گیا۔ریاست کے دیہی علاقوں میں رہنے والے کل 5.67 کروڑ لوگ پنچایت نظام کی73887سیٹوں پر 2.60لاکھ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.