ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی پارٹی کارکنان کو ہدایت، یکم فروری سے تیز کریں انتخابی مہم - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

یکم فروری سے کارکنان کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 10:00 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر ترنمول کانگریس کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ ممتا بنرجی کی قیادت میں ہوئی اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام اعلیٰ رہنماوں نے شرکت کی۔

کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار رہنے کی ہدایت دی۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ یکم فروری سے پارٹی کے رہنما اور کارکنان اسمبلی انتخابات کے لئے میدان میں اتر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مرتبہ کئی چیلنجز کا سامنا ہے. ہمیں یقین ہے کہ رہنماؤں اور کارکنان کی محنت اور مدد سے تمام مشکل چیلنجز کا کامیابی کے ساتھ سامنا کر سکتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے رہنماؤں کو عوامی جلسے کو خطاب کرنے کے دوران زبان کو قابو میں رکھنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورے پر مغربی بنگال آنے والے ہیں۔

سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی ہے کہ متعدد ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمان ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔

ممتا بنرجی کی پارٹی کارکنان کو ہدایت، یکم فروری سے تیز کریں انتخابی مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.