ETV Bharat / state

ممتا بنرجی آج انتخابی منشور جاری کریں گی - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی آج یعنی بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ (کالی گھاٹ) پر انتخابی منشور جاری کریں گی۔

mamata banerjee
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 10:58 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ سمیت دیگر کابینہ وزیر بی جے پی کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اقتدار میں لانے کے لئے پورا زور لگا چکے ہیں۔

دوسری طرف لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے کیمپ میں انڈین سیکولر فرنٹ کی شمولیت کے بعد یہ اتحاد اپنے آپ کو عوام کے سامنے تیسرے متبادل کے طور پر پیش کرنے میں مصروف ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے زخمی ہونے کے سبب مسلسل دوسری مرتبہ انتخابی منشور کو منظر عام پر لایا نہیں جا سکا۔

ترنمول کانگریس ذرائع کے مطابق پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی آج یعنی بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ ( کالی گھاٹ) پر انتخابی منشور کا اجرا کرسکتی ہیں۔ 17 مارچ کو ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اپنی کالی گھاٹ رہائش گاہ پر اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے انتخابی منشور کا اجرا کریں گی۔

ذرائع کے مطابق عام لوگوں کو بھی ممتا بنرجی کے انتخابی منشور کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن چند ناخوشگوار واقعے کے سبب پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے انتخابی منشور کو منظر عام پر پر لایا نہیں جا سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی کے انتخابی منشور میں گھرگھر سرکار کی طرح ہی گھرگھر راشن منصوبہ قابل ذکر ہے جس طرح گھرگھر سرکار منصوبے کے تحت حکومتی ترقیاتی منصوبوں کو عام لوگوں کے گھروں تک پہنچایا گیا ٹھیک اسی طرح گھر گھر راشن منصوبے کے تحت عام لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچانے کا منصوبہ ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پہلے ہی گھر گھر راشن سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں عوامی جلسے کے دوران ذکر کر چکی ہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں انتخابی ریلی کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔ ایس ایس کے ایم ہسپتال میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو داخل کرایا گیا تھا جہاں دو دنوں تک زیر علاج رہیں۔

مزید پڑھیں:

بنگال کی عوام اب تبدیلی چاہتی ہے۔ ڈاکٹر فواد حلیم

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.