کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ترجمان اور ریاستی جنرل سیکریٹری کنال گھوش نے کہا کہ نوشا د صدیقی نے بی جے پی لیڈران سے بات کرنے کے بعد یہ کہہ رہے ہیں وہ وزیرا علیٰ کی یقین دہانی پر اپنے امیدوار کو بیٹھانے کو تیار ہیں ۔
انہوں نے نوشاد صدیقی اور بی جے پی لیڈروں کے درمیان واٹس اپ پر بات چیت کو دکھلایا ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس بی جے پی کو ہرانے کےلئے جد وجہد کررہی ہے تو وہ بی جے پی لیڈروں سے بات کررہے ہیں۔نوشاد صدیقی بی جے پی کا چہرہ ہیں ۔
کنال گھوش نے مزید کہاکہ دراصل بی جے پی نے آئی ایس ایف کی مدد کررہے ہیں۔ نوشاد کہتے ہیں کہ مرکزی حکومت سیکورٹی فراہم کرے۔دراصل ان کی سازش بے نقاب ہو رہی ہے۔
گورنر سے متعلق کنال گھوش نے کہاکہ گورنر، اپنے آئینی عہدے کا احترام کرنے کے بجائےبی جے پی کی دلالی کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ورکر کی ومت کے بعد ان کے گھر نہیں گئے۔ بی جے پی نے اسے بھیجا ہے۔ وہ بی جے پی کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ اب وہ بی جے پی-بائیں بازو-کانگریس-آئی ایس ایف فرنٹ کے چیئرمین بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui بنگال میں امن کی خاطر آئی ایس ایف کی پہل
انتخابات آزادانہ اور پرامن طریقے سے کرانے سے متعلق ان کی غیر جانبداری کا نقاب فاش ہوگیا ہے۔کنال نے کہاکہ گورنر کو دلیپ گھوش کو فون کرنا چاہئے اور پوچھنا چاہئے کہ وہ اپنے علاقے میں امیدوار کیوں نہیں کھڑا کر سکے؟