ETV Bharat / state

ممتا بنرجی بھوانی پور سے انتخاب لڑیں گی: ترنمول - نتائج کا اعلان 3 اکتوبر کو

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھوانی پور سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔ نتائج کا اعلان 3 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی بھوانی پور سے انتخاب لڑیں گی: ترنمول

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 2:50 AM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھوانی پور سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔

برسر اقتدار ترنمول کانگریس نے اتوار کو محترمہ بنرجی کے آبائی حلقے سےان کی امیدواری کا اعلان کیا۔

ممتا بنرجی بھوانی پور سے انتخاب لڑیں گی: ترنمول
ممتا بنرجی بھوانی پور سے انتخاب لڑیں گی: ترنمول

پارٹی نے دو دیگر امیدواروں، جنگی پور سے ذاکر حسین اور مرشد آباد ضلع کے شمسیر گنج سے امیر الاسلام کو بھی نامزد کیا۔ تینوں نشستوں کے نتائج کا اعلان 3 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ریاست کے تین اسمبلی حلقوں بشمول بھوانی پور میں 30 ستمبر کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پارٹی پہلے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات چاہتی تھی۔ اس کے بعد ضمنی انتخابات، تاہم الیکشن کمیشن نے پہلے ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.