ETV Bharat / state

MP Shatrughan Sinha چند گھبرائے ہوئے لوگ نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں، شتروگھن سنہا - رکن پارلیمان اور اداکار شتروگھن سنہا

بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور اداکار شتروگھن سنہا نے کہاکہ چند لوگ مذہبی تہواروں کے دوران نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ اس سے عوام کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، آنے والے دنوں میں انہیں منہ توڑ جواب مل سکتا ہے۔

چند گھبرائے ہوئے لوگ نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں:شتروگھن سنہا

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 3:48 PM IST

چند گھبرائے ہوئے لوگ نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں:شتروگھن سنہا

آسنسول:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور اداکار شتروگھن سنہا نے اپنے حلقے کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی ۔انہوں نے اس موقع پر اپنے حلقے کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان شتروگھن سنہا نے کہاکہ چند لوگ مذہبی تہواروں کے دوران نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔اس سے عوام کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے آنے والے دنوں میں انہیں منہ توڑجواب مل سکتا ہے۔

رکن پارلیمان نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کے لئے ایک مخصوص سیاسی جماعت ذمہ دار ہے۔اسی پارٹی کے چند لوگ نفرت کی سیاست کرنے کا ذمہ اٹھائے ہوئے ملک بھر میں گھوم کر رہے ہیں۔وقتی طور پر لوگ پریشان ہوتے ہیں پھر حالات معمول پر آنے کے ساتھ ہی سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ شتروگھن سنہا نے کہاکہ میں یہ نہیں کہتا ہوں کہ سارے لوگ نفرت کی سیاست کرتے ہیں لیکن اس پارٹی میں چند لوگ ایسے ہیں جنہیں اس طرح کی سیاست کرنے میں مزہ آتا ہے۔ان کی وجہ سے ہی رام نومی اور دوسرے تہواروں کے دوران حالات کشیدہ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee نتیش کمار نے ممتا بنرجی سے ملاقات کو مثبت قرار دیا

انہوں نے کہاکہ اب جبکہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ایک پارٹی شکست سے خوفزدہ ہے۔ اسی پارٹی کے لوگ کرناٹک میں نفرت کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ متنازع بیان بھی کر رہے ہیں۔ اگر وہاں کی عوام نے عقلمندی سے کام لیا تو یہ پارٹی دوبارہ اقتدار میں نہیں آ ئے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ آسنسول آکر بہت اچھا لگتا ہے۔ یہاں بڑے حرفوں میں Asansol Is The City Of Brother Hood لکھا ہوا ہے۔یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔ میں دنیا میں جہاں بھی جاتا ہے آسنسول کا ذکر کرتاہوں کیونکہ اس شہر میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کو بھائی مانتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.