ETV Bharat / state

Nusrat Jahan At ED ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر میں حاضر - ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں پر الزام

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے مبینہ منی لانڈرننگ کے ایک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر میں حاضرہوئیں جہاں ان سے پوچھ چھھ کی جا ر ہے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر میں حاضر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 1:56 PM IST

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر میں حاضر

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں پہنچیں ۔سی جی او کمپلیکس میں واقع ای ڈی دفتر کیں پہنچنے کے بعد رکن پارلیمان نصرت جہاں نے میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں کی۔انہوں نے گزشتہ روز ہی کہا دیا تھا کہ اسمن جاری ہونے کے بعد وہ ای ڈی کے دفتر میں حاضری دینے کے لئے پہنچیں گی۔

غور طلب ہے کہ فلیٹ دینے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں پر الزام ہے۔ مبینہ طور پر 400 سے زیادہ بزرگ شہریوں نے 2014-15 میں ایک تنظیم میں رقم جمع کرائی گئی تھی۔ ہر ایک سے 5.5 لاکھ روپے لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Nusrat Jahan رکن پارلیمان نصرت جہاں کو عدالت میں پیشی سے استثنی حاصل

اس کے بجائے انہیں ایک ہزار مربع فٹ فلیٹ دینے کا وعدہ کیا گیاتھا۔ لیکن نہ انہیں فلیٹ ملا اور نہ ہی پیسے واپس ملے۔ بی جے پی لیڈر شنکودیو نے دعویٰ کیا کہ نصرت جہاں اس کمپنی کی واحد ڈائریکٹر تھیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ای ڈی کے دفتر سے شکایت بھی کی گئی ہے۔حال ہی میں اس شکایت کی بنیاد پر نصرت جہاں کو ای ڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔نصرت نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کمپنی سے وابستہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.