ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee Slam Congress ٹی ایم سی نے کانگریس پر بی جے پی کے خلاف دوہری پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا - بی جے پی کے خلاف دوہری پالیسی اختیار کرنے کا الزام

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کانگریس پر بی جے پی کے خلاف دوہری پالیسی اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کی وجہ سے بی جے پی آج اتنی مضبوط ہوئی ہے۔

ٹی ایم سی کا کانگریس پر بی جے پی کے خلاف دوہری پالیسی اختیار کرنے کا الزام

author img

By

Published : May 2, 2023, 2:45 PM IST

شمالی دیناج پور: چکے رائے گنج میں ترنمول کانگریس کی تنظیمی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کانگریس اور بی جے پی پر جم کر بھڑاس نکالی۔ رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ کانگریس ہمیشہ سے ہی بی جے پی کے لئے دوہری پالیسی اختیار کرتی رہی ہے۔اسی وجہ سے بی جے پی کو کانگریس سے کبھی کوئی ڈر نہیں لگا ۔مودی جی آج کانگریس سے نہیں بلکہ ترنمول کانگریس سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو کانگریس سے کوئی ڈر نہیں ہے۔ہماچل پردیس میں کانگریس کو جیت ملی اور ان کی حکومت بھی بھی لیکن بی جے پی پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ اس کے برعکس بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔اس سے یہ ثابت ہوتا کہ بی جے پی کو کانگریس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیکن آج ممتابنرجی کچھ بھی کرتی ہیں اس سے بی جے پی کو اثر پڑتا ہے۔بی جے پی ترنمول کانگریس سے خوفزدہ ہے اسی وجہ سے نمول کانگریس کے رہنماوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔مرشدآباد میں ٹی ایم سی کی شکست پر انہوں نے کہاکہ اس سے پارٹی کو فرق نہیں پڑتا ہے۔

  • I am ever grateful to our Ma- Mati-Manush who have showed to the world on this day in 2021, that there is no bigger a power than the power of people in a democracy.

    We should continue in our effort and commitment towards nation building as many more battles are to be fought &…

    — Mamata Banerjee (@MamataOfficial) May 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:MP Abhishek Banerjee وزیر اعظم مودی من کی بات پر ابھیشیک بنرجی کا سوال

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی دیناج پور کانگریس کا گڑھ تھا۔لیکن 2011 کے بعد ضلع میں بڑی تبدیلی آئی اور کانگریس کمزور پڑ گئی۔اس کے باوجود کانگریس کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ اتوار کو پردیش کانگریس کے صدر ادھیرنجن چودھری نے رائے گنج میں بڑی تعداد میں لوگوں کے ساتھ مارچ کیا۔ ساگردیگھی ضمنی انتخاب میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس اتحاد کو لے کر ترنمول کے اندر بھی بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ اسی کانگریس کو سامنے رکھتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.