کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کو بچوں کے ساتھ غیر ملکی دورے پر جانے سے روک دیا گیا اور انہیں سمن کی ایک کاپی بھی سونپی گئی۔ جانچ ایجنسی کی جانب سے روجیرا بنرجی کو دیے گئے سمن میں انہیں آٹھ جون کو کولکاتا میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، اس بنیاد پر وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتیں ہیں۔
اس سلسلے میں روجیرا کے وکیل نے کہا کہ ہم عدالت جائیں گے کیونکہ یہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ روجیرا بنرجی کو غیر ملکی دورے پر جانے سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مؤکل کو غیر ملکی دورے پر جانے سے کسی بھی قیمت پر روکا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے۔ جانچ ایجنسیاں کسی بنیاد پر انہیں روک سکتیں۔ ہم عدالت سے اس سلسلے میں اپیل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثہ، ممتا کا بنگال کے مہلوکین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان
ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈہاربر سے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی بیوی روجیرا بنرجی نے ای میل کے ذریعہ ای ڈی کو 5 جون سے 13 جون تک اپنے بچوں کے ساتھ دبئی کے آنے والے دورے کی اطلاع دی۔ ان کے رشتہ دار بیمار ہیں اور ان کی عیادت کے لئے دبئی جانے والی تھیں۔ ای ڈی کی طرف سے اس طرح کے دورے پر اعتراض کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔