مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کے نام سے ڈرنے والے لوگ پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے لوگوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ لینے میں کافی دیر کر دی، ان لوگوں کو بہت پہلے ہی پارٹی چھوڑ کر چلے جانا چاہیے تھا ان کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو لمبے عرصے تک انتظار کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ شوبھندو ادھیکاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جو آدمی اپنے گھر میں کمل پھول کھلا نہیں سکا تو وہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو کیا کامیابی دلا سکے گا۔ شوبھندو ادھیکاری کے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے سے بی جے پی کو نقصان اور ترنمول کانگریس کو فائدہ زیادہ ہوگا۔
ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی کے کہ قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر مبینہ حملے کو لے کر کہا کہ ممکن ہے کہ سڑک کے دونوں کنارے پر لوگ کھڑے تھے ہو سکتا ہے کہیں سے کوئی پتھر آ گیا ہو گا اسے حملہ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کے نام لے کر ڈرانے کی کوشش نہ کریں اس سے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے، 'میں بنگال کے عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر آپ کو ناراضگی کا اظہار کرنا ہی تو بی جے پی کے خلاف آپ ای وی ایم کا بٹن دبا کر کیجیے'۔