ETV Bharat / state

The Kerala Story Controvesy ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی شوبھا پرسنا پر تنقید - ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی

مرشدآباد ضلع کے بھگوان گولہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے ادیب شوبھا پرسنا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔ وہ ایک ایسی فلم کی حمایت میں وزیراعلیٰ مخالفت کر رہے ہیں جسے لوگ دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ وہ ترنمول کانگریس کی مہربانی ہے۔ اس کے باوجود ایک متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری پر عائد پابندی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنماوں کی شوبھا پرسنا پر تنقید

author img

By

Published : May 12, 2023, 1:17 PM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بھگوان گولہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے سماجی کارکن اور ادیب شبھا پرسنا پر دی کیرالہ اسٹوری کی حمایت کرنے پر جم کر تنقید کی۔ رکن اسمبلی ادریس علی نے کہاکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی کو اس مقام تک لانے میں شوبھاپرسنا کا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے انہیں ایک الگ پہچان ملی۔لیکن آج وہ ممتابنرجی کی مخالفت کرنے لگے ہیں ۔

شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی سے رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری کی حمایت کرنے کی ایک وجہ ہونی چاہئے جو شوبھا پرسنا کے پاس نہیں ہے۔لوگوں کو یہ بات بھی سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ آخر کیوں وہ اس متنازع فلم کو لے کر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں شوبھاپراسنا کی عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ مجھ سے بڑے ہیں۔ ہوں ۔بڑی شخصیت ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ان کے بیان اور تبصروں پر اعتراض ہیں۔آج ممتابنرجی بین الاقوامی رہنما بن چکی ہیں۔انہیں اب کسی کی ضرورت نہیں ہے۔شوبھا پرسنا کو بنگال کے تمام لوگوں کو اس بات کا علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:The Kerela Story Controversy فلم کیرالہ اسٹوری کو لے کر مشہور آرٹسٹ شوبھا پرسنا کی تنقیدوں کا سلسلہ جاری

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی عائد کرکے صحیح کام کیا ہے ۔اس فلم سے سماج میں منفی پیغام جا سکتا تھا۔لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آ گئی ہے لیکن انہیں نہیں۔واضح رہے کہ شوبھا پرسنا گزشتہ چند دنوں سے دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی کے خلاف ریاستی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.