شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا اکثر و بیشتر اپنی متنازع بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ان کی متنازع بیان بازی کے سبب اپنی پارٹی کے رہنماوں کے ہدف بنتے رہتے ہیں۔ اس مرتبہ رکن اسمبلی مدن مترا نے کہاکہ پولیس انتظامیہ نہیں بلکہ ان کی پارٹی ریاست چلاتی ہے۔پولیس انتظامیہ کو کچھ کہنے اور کرنے سے پہلے حکومت کو اطلاع کرنا لازمی ہے۔ورنہ ہم ان کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس انتظامیہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ چند دنوں قبل ہی سی پی آئی ایم نے اسی مقام پر 50 لاوڈ اسپیکر لگاکر جلسے کا اہتمام کیا تھا لیکن آج اس کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ تمام پولیس اہلکاروں کی تنقید نہیں کر رہے ہیں محکمہ پولیس میں چند لوگ ایسے ہیں جو دوسروں کے اشارے پر کام کرتے ہیں اور انہیں ہی وارننگ دی جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما مدن مترا نے بی جے پی پر بھی جم کر تنقید کی ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اگر ماحول گرم کرتی ہے تو ترنمول کانگریس کو اسے ٹھنڈا کرنے کا فن معلوم ہے۔بی جے پی کے ساتھ ساتھ ساتھ کانگریس اور سی پی آئی ایم کو بھی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیں:Sagardighi By Election اقلیتی ووٹروں کی ناراضگی دور کرنے کیلئے ٹی ایم سی نے مسلم رہنماؤں کی کمیٹی تشکیل دی
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے متنازع بیان پر کانگریس ، سی پی آئی ایم اور بئ جے پی نے کڑی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بنگال میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔