شمالی24پرگنہ:مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ دونوں پارٹیوں کے رہنما زبان سے ہی ایک دوسرے کو مارنے کی باتیں کر رہے ہیں۔TMC MLA Idris Ali Make Controversial Statement At Barrackpore In North 24 PGS
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے متنازع بیان بازی کرکے ماحول گرما دیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے بیان کی کڑی مذمت کی ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے جلسے کو خطاب کرتے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ورنہ اپوزیشن جماعتوں کو بات اچھی طرح سے سمجھانے کی کوشش کی جاتی کہ بلاوجہ چیخنے اور چلانے والوں کو کیسے خاموش کیا جاتا ہے۔
رکن اسمبلی ادریس علی نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں بلاوجہ چیخنا چلانا بند نہیں کرتی ہے تو ان کے رہنماؤں کی زبانیں کھینچ لی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتوں نے عام لوگوں کو پریشان کرنے کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Teacher Recruitement Scam دلیپ گھوش کو گرفتار کیا جائے، کنال گھوش
انہوں نے کہا کہ ہماری رہنما اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے خلاف ایک لفظ سن نہیں سکتے ہیں۔وزیراعلی ممتا بنرجی کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کے خلاف عام لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔عام لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجایت انتخابات میں ترنمول کانگریس کے علاوہ کسی کو کوئی کامیابی ملنے والی نہیں ہے۔لوگوں نے بھی مغربی بنگال سے اپوزیشن جماعتوں کا صفایا کرنے کا من بنا لیا ہے۔پنچایت انتخابات میں بالکل ایسا ہی ہوگا۔TMC MLA Idris Ali Make Controversial Statement At Barrackpore In North 24 PGS