ETV Bharat / state

ممتا بنرجی ہی وزیراعظم مودی کو کرارا جواب دے سکتی ہیں: عبدالخالق ملا - اردو نیوز کولکاتا

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی عبدالخالق ملا نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی واحد بے باک رہنما ہیں، جو وزیراعظم نریندر مودی کے ہر سوال کا جواب دے سکتی ہیں۔

tmc mla candidate abdul khalique molla
عبدالخالق ملا
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 11:25 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ اس کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف متوجہ کرانے کی کوشش تیز ہو گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ بادشاہ واجد علی شاہ کی نگری مٹیا برج میں بھی اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

مٹیا برج میں ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور امیدوار عبدالخالق ملا نے انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔

عبدالخالق ملا نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے جتنے بھی فیصلے لئے اس سے عوام کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے فیصلے سے عوام کو گھنٹوں بینکوں کے سامنے قطار میں رہنا پڑا۔ اس دوران کئی لوگوں کی جان گنوانی پڑی تھی۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت این آر سی اور سی سی اے لے کر آئی۔ اس سے پورے ملک میں افراتفری مچ کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس درمیان بھی کئی لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی اور لوگوں میں اب بھی خوف کا عالم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اچانک لاک ڈاؤن کے فیصلے نے ملک میں رہنے والے ہر عام و خاص کو پریشانیوں میں مبتلا کر دیا تھا۔ لاک ڈاؤن کا دور ملک کی عوام کے لئے بھیانک خواب جیسا تھا۔

عبدالخالق ملا کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے کئی عوام مخالف فیصلوں اور منصوبوں کی وجہ سے ملک اور عوام کو جو نقصان ہوا ہے اس کی بھر پائی اگلے کئی برسوں تک ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو روکنے کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی واحد طاقتور رہنما ہیں۔ جو وزیراعظم کے ہرسوالات اور غلط فیصلے کو کرارا جواب دے سکتی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی مغربی بنگال میں مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنائیں گی اور دہلی میں بیٹھ کر ملک سنبھالیں گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

انتخابی کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے اور حساس اضلاع میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 اور سیاسی سرگرمیاں

سی پول سروے رپورٹ کے مطابق ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار آئے گی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی حکمراں جماعت کی سیٹیں کم ہونے کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.