ETV Bharat / state

بیرکپور: رکن اسمبلی اور فلم ساز راج چکرورتی پر حملہ - چکرورتی کے اوپر میٹنگ کے دوران حملہ

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اوربنگالی فلم ساز راج چکرورتی پر میٹنگ کے دوران حملہ ہوا، اس حملے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

بیرکپور: رکن اسمبلی اور فلم ساز راج چکرورتی پر حملہ

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 2:15 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور فلم ساز راج چکرورتی پر میٹنگ کے دوران حملے سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق آج شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور ایک نمبر پلیٹ فارم کے قریب رکن اسمبلی ایک مندر کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے مقامی باشندوں کے ساتھ میٹنگ کے لئے پہنچے تھے۔

میٹنگ کے دوران 25 سے 30 افراد پر مشتمل بھیڑ وہاں پہنچی اور رکن اسمبلی راج چکرورتی سے ملاقات کرکے بات چیت کرنے کی کوشش کی۔

اسی درمیان چند لوگوں نے رکن اسمبلی راج چکرورتی تک پہنچنے کی کوشش کی ان سے ہاتھا پائی کرنے لگے جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔

وہیں اس واقعہ سے آٹھ سے دس لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بیرکپور پولیس اور ریلوے پولیس (آر پی ایف ) نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ تو وہیں زخمیوں کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اقلیتی امور کو عالیہ یونیورسٹی ٹیچرس کا خط

اس واقعے کے بعد راج چکرورتی کسی سے کچھ بات چیت کیے بغیر واپس چلے گئے، نامہ نگاروں نے اس معاملے پر ان سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں رکے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع ترنمول کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ عوامی میٹنگ کے دوران چند لوگوں نے حملہ کس مقصد سے کیا، کیا وہ لوگ مسئلے کو سلجھانا نہیں چاہتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ شرپسندوں نے گروپ بناکر رکن اسمبلی کی میٹنگ کو ناکام بنانے کے ارادے سے ان پر حملہ کیا۔

وہیں پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے، اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.