ETV Bharat / state

لو جہاد اور محبت دو مختلف چیزیں ہیں: نصرت جہاں - محبت محبت ہوتی ہے اور یہ کسی بھی وقت اور کسی کے ساتھ ہو سکتی ہے

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاںدس قدم تک چل نہیں سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبت محبت ہوتی ہے اور یہ کسی بھی وقت اور کسی کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ محبت کوئی گناہ نہیں ہے۔ محبت سماج کے لیے مثبت پیغام ہے۔ اس کو لیکر سیاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

tmc member of parliament nusrat jahan criticizes bjp over love jihad
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:10 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے لو جہاد پر سیاست کرنے والوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ملک کی بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں لو جہاد کے خلاف سخت قانون بنائے جانے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ ان ریاستوں میں لو جہاد کو سیاسی رنگ دینے کی وجہ سے پورے ملک میں بحث موضوع بنا ہوا ہے۔ لیکن مغربی بنگال میں اس کو لے ہوائیں مخالف سمت میں بہہ رہی ہیں۔

رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے کہا کہ لو جہاد اور محبت ایک دوسرے کے ہاتھوں کو پکڑ کر دس قدم تک چل نہیں سکتی ہیں۔

tmc member of parliament nusrat jahan criticizes bjp over love jihad
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں

انہوں نے کہا کہ محبت محبت ہوتی ہے اور یہ کسی بھی وقت اور کسی کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ محبت کوئی گناہ نہیں ہے۔ محبت سماج کے لیے مثبت پیغام ہے۔ اس کو لیکر سیاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

نصرت جہاں نے کہا کہ لو جہاد پر تماشہ کھڑا کرنے کی ضرورت کیا ہے؟ گزشتہ ایک ڈیڑھ برس کے دوران لو جہاد کو لیکر کافی سیاست کی جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ جن ریاستوں میں لو جہاد کو لے کر بحث بازی کی جا رہی ہے ان ریاستوں میں ایک بھی لو جہاد کیس ثابت نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا ریاستی پولیس کو اسمبلی انتخابات سے دور رکھنے کا مطالبہ

کیرالہ کے ایک معاملے کو لیکر انہوں نے کہا کہ وہاں لڑکے اور لڑکی کی شادی کو لو جہاد قرار دے دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ کورٹ گیا، اس کے بعد کیا ہوا یہ پورے ملک کو پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے جو ہر چیز میں سیاست کرتے ہیں۔ اس سے کس کو فائدہ ہوگا یہ بات سب کو معلوم ہے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ بشیرہاٹ سے رکن پارلیمان نصرت جہاں نے شھبندو ادھکاری کے سوال پر کہا کہ وہ (شھبندو دا) ترنمول کانگریس کے ایک رکن ہیں۔ ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھکاری ایک ذمہ دار رہنما اور وزیر ہیں۔ وہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ انہیں کب، کہاں اور کیا بولنا ہے۔ شھبندو ادھکاری کو لے کر جو لوگ اچھل کود کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں انہیں جواب مل جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.