کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی اس میں شامل تھے۔ ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈران موجود تھے۔
-
A groundswell of support has gathered at Raj Bhavan in a powerful demonstration of solidarity.
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) October 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Our demand is clear -
✅Immediate release of MGNREGA and Awas Yojana funds owed to Bengal#RajBhabanAbhijan pic.twitter.com/ABtEc3ie8Q
">A groundswell of support has gathered at Raj Bhavan in a powerful demonstration of solidarity.
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) October 5, 2023
Our demand is clear -
✅Immediate release of MGNREGA and Awas Yojana funds owed to Bengal#RajBhabanAbhijan pic.twitter.com/ABtEc3ie8QA groundswell of support has gathered at Raj Bhavan in a powerful demonstration of solidarity.
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) October 5, 2023
Our demand is clear -
✅Immediate release of MGNREGA and Awas Yojana funds owed to Bengal#RajBhabanAbhijan pic.twitter.com/ABtEc3ie8Q
چوں کہ گورنر شمالی بنگال کے دورے پر ہیں اس لئے ابھیشیک بنرجی کے راج بھون تک پہنچنے کے باوجود گورنر سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے سیلاب کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے جمعرات کو شمالی بنگال کا دورہ کیا۔ وہ وہاں سے وہ کلکتہ واپس نہیں آئیں گے بلکہ دہلی جائیں گے۔ شمالی بنگال سےگورنر سی وی آنند بوس دوبارہ دہلی چلے گئے ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے الزام لگایا کہ گورنر ان کے احتجاج کے خوف سے بھاگ گئے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی قیادت نے راج بھون کے سامنے ریلی سے خطاب کرنے والوں میں سیانی گھوش، فرہاد حکیم، مہوا مترا، شتابدی رائے، کلیان بندوپادھیائےشامل تھے ۔ترنمول کانگریس نے بدھ کو گورنر سے وقت طلب کیا تھا لیکن حکمران پارٹی کا دعویٰ ہے کہ بوس نے کہا کہ وہ شمالی بنگال میں ہیں۔ ترنمول کا وفد ان سے ملنے وہاں آ سکتا ہے۔ بنگال کی حکمراں جماعت نے گورنر کے اس جواب کوزمیندارانہ ذہنیت قرار دیا ہے۔
ابھیشیک بنرجی کو منگل کو دہلی کے کرشی بھون سے گرفتار کر کے مکھرجی نگر پولیس اسٹیشن لے جایا گیاتھا۔ رات کو وہاں سے رہا ہونے کے بعد ابھیشیک بنرجی نے راج بھون کے گھیرائو کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛CM Mamata Banerjee Slam BJP ٹی ایم سی کے وفد کے ساتھ دہلی پولس کی بدسلوکی جمہوریت کیلئے سیاہ اور منحوس دن، ممتا
راج بھون کے سامنے اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔اسٹیج کے آس پاس منریگا جاب ہولڈرس اور ترنمول کانگریس کے ورکرس بڑی تعداد میں جمع تھے۔ترنمول کانگریس نے 2 اور 3 اکتوبر کو دہلی میں 100 دن کے کام سمیت مختلف پروجیکٹوں کے مرکزی واجبات کی وصولی کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاجی پروگرام منعقد کیا تھا۔ راج گھاٹ کے علاوہ، جنترمنتر پر اور یہاں تک کہ کرشی بھون کے باہر بھی ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے احتجاج کیاتھا۔