مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیرمین نوشاد صدیقی رکن اسمبلی ہیں۔انہوں نے ترنمول کانگریس کو شکست دے کر اس اسمبلی ضلقے پر قبضہ کیا تھا۔ان کی جیت کے بعد اس سے ہی آج تک بھانگوڑ اسمبلی حلقہ کسی نا کسی وجہ سے سرخیوں میں رہا ہے۔TMC Leaders Make Controversial Statement Regarding ISF IN North 24 PGS
اس مرتبہ بھی کچھ ایسی وجہ سے بھانگوڑ اسمبلی سرخیوں میں ہے۔دراصل معاملہ یہ ہے کہ دو نمبر پنچایت میں ترنمول کانگریس کا عوامی جلسہ تھا،جلسے کو خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم ملا نے کہاکہ مغربی بنگال میں رہنے والوں کو ممتابنرجی کی سیاسی جماعت کی حماعت کرنے ہی پڑے گی ورنہ انہیں ترقیاتی منصوبوں سے محروم کر دجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں ترنمول کانگریس کے علاوہ کوئی دوسری سیاسی جماعت ہے۔انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے خلاف متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ممتا بنرجی کی حمایت نہیں کریں گے انہیں دو روپے کیلو چاول نہیں دیا جائے گا۔ وہ تمام سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Noida Wall Collapse نوئیڈا میں دیوار گرنے سے چار ہلاک
ان کاکہنا ہے کہ انڈین سیکولر جماعت (آئی ایس ایف)سے جڑے لوگوں کو اپنی غلطی کا احساس ہو چکا ہے۔اگلے انتخابات میں آئی ایس ایف کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔اس پارٹی سے جڑے لوگوں کے لئے ایک ہی پیغام ہے آپ ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوجائے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی حکومت سے دو روپے کیلو چاول جو ملتا ہے نا وہ بند ہوجائے گا۔اس کے علاوہ دوسری سہولیات سے بھی آپ محروم ہو سکتے ہیں۔
عرب الاسلام نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہوتا تو یہ علاقہ بھی ترقی یافتہ علاقوں میں شمار ہو سکتا تھا۔ TMC Leaders Make Controversial Statement Regarding ISF IN North 24 PGS