بے باک بیان بازی کے لیے مشہور مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما انوبرتا منڈل نے کہاکہ این آر سی ایک غلط منصوبہ ہے۔ میں این آر سی کو نہیں مانتا ہوں۔ میں اپنے لوگوں کو بھی اس سے نہ ڈرنے کا مشورہ دیتاہوں۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کے اعلیٰ رہنماوں نے بین جے پی کومغربی بنگال کے عوام کو این آر سی سی کے نام پر ڈرانے دھمکانے کی کوشش نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت میں اتنی طاقت ہے تو بنگال کے کسی بھی حصے میں این آر سی نافذ کرکے دیکھے۔
بیربھوم ضلع کے ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتو منڈل نے کہاکہ مرکزی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کےلیے این آر سی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو این آر سی کےنام پر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا کوئی حق نہیں ہے۔مرکزی حکومت ان ہی ریاستوں میں این آ ر سی کو نافذ کرنے کی بات کر رہی ہے جہاں ان کی ایک نہیں چلتی ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق میں بنگال کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ بی جے پی کے رہنما وں سے ڈرا نے کی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ بنگال کے لوگوں کو ان کے بنیادی گھروں سے بے گھر کردے۔
انہوں نے کہاکہ بنگال کے لوگوں کو دہشت میں مبتلا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ غریب لوگوں کی حمایت میں ترنمول کانگریس ہمیشہ آواز بلند کر تی رہی ہے اور مستقبل میں کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی مذہب کے نام پر سیاست ناکام ہوچکی ہے۔بی جے پی کے پاس مذہب کے نام پر سیاست کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ گیا ہے۔