مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے اوستی تھانے کے تحت آنے والے قاسم پور میں ترنمول یوتھ کانگریس Trinamool Youth Congress Shot کے رہنما شجاع الدین غازی کو آج کچھ نامعلوم بندوق برداروں گولی مار دی۔
اس واقعے کے بعد ترنمول کانگریس Trinamool Youth Congress کے رہنما کو پہلے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے کولکاتا کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شجاع الدین غازی پر اس وقت جان لیوا حملہ Attack on Trinamool Youth Congress Leader ہوا جب وہ موٹر سائیکل کے ذریعہ پارٹی دفتر سے اپنے گھر جارہے تھے اس دوران موٹر سائیکل پر سوار کچھ چند شرپسندوں نے انہیں گولی مار کر فرار ہوگئے۔
اس ضمن میں ڈائمنڈ ہاربر کے ایس ڈی پی او ستین کمار نے کہا کہ اس پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ان کے رشتہ داروں اور قریبی ساتھیوں سے بھی اس معاملے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ معاملے کو جلد حل کیا جاسکے۔
دوسری طرف شجاع الدین غازی کے گھر والوں نے بتایا کہ ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم کے سبب غازی پر حملہ کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ رکن اسمبلی غیاث الدین ملا کے قریبیوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھی۔
دوسری طرف مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران یکے بعد دیگرے پانچ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ترنمول کانگریس Trinamool Youth Congress کے رہنماؤں پر جان لیوا حملے ہو چکے ہیں۔