ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ اور مرشدآباد میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے قتل

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے رہنما کے قتل کے بعد اقلیتی اکثریتی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ دوسری طرف مرشدآباد میں پنچایت رکن مصطفیٰ شیخ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

TMC leader shot dead in Bengal, 5 arrested
شمالی 24 پرگنہ اور مرشدآباد میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے قتل
author img

By

Published : Aug 14, 2021, 8:52 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد سے ہی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع پولیس انتظامیہ کی بھر پور کوشش کے باوجود ضلع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد لوگوں ہلاک ہوچکے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے رہنما کے قتل کے بعد اقلیتی اکثریتی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج دن میں ترنمول کانگریس ہندی سنگھٹن سے تعلق رکھنے والے رنوجے سریوستوا اور ان کے دوسرے حامیوں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔

شرپسندوں کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے رہنما رنوجے سریوستوا شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انہیں پہلے بی این بوس محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت مزید بگڑنے پر کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کی موت کے بعد کھردہ اور ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان فائرنگ اور بموں سے حملہ کی اطلاع ہے۔ اس کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس اور آر اے ایف کی مدد سے حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے کہنے پر اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ترنمول کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

دوسری طرف مرشدآباد ضلع کے کرناری پنچایت رکن مصطفیٰ شیخ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ میں دو افراد کے شدید طور پر زخمی ہو نے کی اطلاع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.