ETV Bharat / state

شبینہ یاسمین نے ٹی ایم سی رہنماؤں پر حملے کی مذمت کی

مغربی بنگال کی ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے ترپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر جان لیوا حملے کی مذمت کرتے ہوئے قومی حقوق انسانی کمیشن کی بھی تنقید کی۔

tmc leader sabina yasmin
شبینہ یاسمین
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 1:05 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ماتھاباڑی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمین نے ترپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر جان لیوا حملے کی مذمت کرتے ہوئے قومی حقوق انسانی کمیشن کی تنقید کی۔

ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ دو ماہ قبل مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 ختم ہوا ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنماؤں نے متعدد دفعہ مغربی بنگال کا دورہ کیا لیکن کسی بھی رہنما پر حملہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں دوسری ریاستوں سے آنے والے سیاسی رہنماؤں پر حملہ کرنے کا کوئی کلچر ہی نہیں ہے لیکن جب ہماری پارٹی کے رہنما دوسری ریاستوں میں جاتے ہیں تو ان پر حملہ کیا جاتا ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ ترپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا، اس سے یہ صاف واضح ہوتا ہے کہ کس میں سیاسی انتقام کا جذبہ زیادہ ہے اور کس میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنتر منتر معاملہ: قومی اقلیتی کمیشن کا ڈی سی پی کو نوٹس

انہوں نے کہا کہ میں تریپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، اس کے خلاف مالدہ ضلع میں بی جے پی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سنچر کے روز تریپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا تھا جس میں دو لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد تریپورہ پولیس نے ترنمول کانگریس کے ہی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعے کی پر زور مذمت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.