ETV Bharat / state

'کمرہٹی کو ریاست کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ بنانا ہے' - مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما و امیدوار مدن مترا نے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی کو ریاست کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ بنانے کی بات کہی ہے۔

tmc-leader-madan-mitra-says-kamarhati-will-develop-after-election
'کمرہٹی کو ریاست کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ بنانا ہے'
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 12:32 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچویں مرحلے میں 45 سیٹوں کے لیے 17 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پانچویں مرحلے میں اپنی اپنی جیت کے لیے اپنی پوری طاقتیں جھونک دی ہے۔

ریاست کے دوسرے اسمبلی حلقوں کی طرح شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میں بھی سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہوگئی ہے۔

کمرہٹی میں انتخابی مہم کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور سابق وزیر کھیل مدن مترا نے کمرہٹی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمرہٹی سے میرا گہرا رشتہ ہے۔ اس رشتے کو تاریخی بنانے کا وقت آگیا ہے۔ اس کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔ منصوبہ تیار ہے بس وقت کا انتظار ہے۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار مدن مترا نے کہا کہ کمرہٹی کو ریاست کا سب سے ترقی یافتہ ٹاؤن بنانے کا منصوبہ ہے۔ ممتابنرجی نے اس کام کے لیے پہلے ہی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میں ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال بہت پہلے قائم ہو چکا ہے جہاں ساڑھے چھ سو طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اسی طرح کے دوسرا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی کے قریبی سمجھے جانے والے مدن مترا نے کہا کہ کمرہٹی میں ایک ایسا حکومتی ادارہ قائم کرنا ہے جہاں 25 ہزار نوجوانوں کو ملازمت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمرہٹی کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ اس پر کام جاری ہے اور اسمبلی انتخابات ختم ہونے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ 17 اپریل کو پانچویں مرحلے میں کمرہٹی میں ووٹ ڈالے جائیں گے جس کی تمام تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.