ETV Bharat / state

CBI Summons Anubrata Mondal: انوبراتا منڈل کو سی بی آئی کا ایک اور سمن، ترنمول رہنما ہائی کورٹ سے رجوع - انو بترا کو سی بی آئی کا سمن

سی بی آئی کا سمن ملنے کے بعد بیربھوم ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل بیمار پڑ گئے۔ انہیں ایس ایس کے ایم ہسپتال داخل کرایا گیا۔ TMC leader Anubrata Mondal moves HC on CBI notice to appear before it

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کو سی بی آئی کا ایک اور سمن

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 3:29 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم ترنمول Birbhum Trinamool Congress کانگریسکے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کو سی بی آئی نے ایک بار پھر سمن جاری کیا ہے۔

سی بی آئی کی جانب سے سمن ملنے کے بعد ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل گرفتاری اور سی بی آئی دفتر میں حاضری دینے سے بچنے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے کے لئے کولکاتا آئے تھے TMC leader Anubrata Mondal moves HC on CBI notice to appear before it۔

اسی درمیان رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کی طبیعت بگڑ گئی اور ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد گھر جانے کا مشورہ دیا۔

اس سے قبل رکن اسمبلی انوبراتا منڈل نے کلکتہ ہائی کورٹ میں ناساز طبعیت کو بنیاد بنا کر گرفتاری یا پھر سی بی آئی کے دفتر میں حاضری دینے کے خلاف عرضی داخل کی۔

یہ بھی پڑھیں: CBI Summons Trinamool Congress MLA Anubrata Mandal: سی بی آئی کا ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کو سمن

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر نے عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے کل یعنی جمعرات تک کے لئے سماعت کو ملتوی کرنے کا حکم دیا۔

غور طلب ہے کہ جنوری ماہ کے آخری ہفتے میں بھی سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کو عالم بازار میں واقع سی بی آئی دفتر کمپلیکس میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا تھا لیکن انہوں نے طبعیت ناساز بتا کر سی بی آئی دفتر میں حاضر ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے دن بیربھوم ضلع میں گورو سرکار نام کے بی جے پی کے رہنما کی پراسرار موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں چار لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی سی بی آئی کی ٹیم ترنمول کانگریس کے رہنما سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.