مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور کارگزار صدر عبدالکلام غازی نے کہا کہ مغربی بنگال میں اقلیتی طبقے کی ترقی کو کوئی نظرانداز نہیں کر سکتا۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے مغربی بنگال میں تیزی سے حالات بدلنے لگے ہیں اور اس کی سب سے بڑی وجہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بلو پرنٹ تیار کر چکی تھی لیکن انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ترقیاتی منصوبوں کو ٹالنا پڑا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والی ممتابنرجی نے یکے بعد دیگرے تمام ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اور ابھی کیا جانا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلسازی کے الزام بی جے پی رہنما نازیہ الہی گرفتار
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ کوچ بہار میں بھی اقلیتی طبقے اچھے حالات میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہاں رہنے والے لوگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی کوشش کی جاتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگ چین و سکون سے زندگی گزارتے ہیں۔ اس سے زیادہ اہم اور اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچ بہار ضلع میں اقلیتی طبقے کے لوگوں تعلیمی اور معاشی شعبوں میں آگے بڑھانے کے لیے جاری کوشش کا مثبت پہلو سامنے آنے لگا ہے۔