ریاست بنگال میں پوجا کے سیزن کے درمیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے خود ہی بی جے پی سے بچاؤ ڈیجیٹل مہم کا آغاز کیا۔
ترنمول کانگریس کے ڈیجیٹل مہم کا افتتاح کرنے کے چند گھنٹوں کے دوران ہی ہزاروں لوگ اس مہم سے جڑ گئے۔
کانگریس کی جانب سے ترنمول ویب سائٹ کے افتتاح ہوتے ہی پہلے گھنٹے میں 80 ہزار لوگ اس ڈیجیٹل مہم کا حصہ بنے۔
چند گھنٹوں کے اندر ہی ایک لاکھ 11 ہزار لوگ بی جے پی کے خلاف مہم میں ترنمول کانگریس کے ساتھ جڑ گئے۔
ترنمول کانگریس نے اس مہم کو عام لوگوں کی مہم قرار دیا ہے اور پارٹی نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں بنگال کے لاکھوں لوگ اس مہم سے جڑ جائیں گے۔
ترنمول کانگریس کے مطابق لوگوں کے مہم سے جڑنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انہیں ترقی پسند ہے نفرت کی سیاست نہیں۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے یہ مہم عا لوگوں کے لیے ہے، لوگوں کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ چند لوگ ریاست کو کہاں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس ویب سایٹ کی مدد سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ ملک میں کیا چل رہا ہے، بی جے پی نے نفرت کی سیاست کرکے ملک کو کس مقام پر لا کھڑا کر دیا۔
ویب سائٹ کے مطابق بنگال کے لوگوں کو بی جے پی کی مذہب کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، لوگوں کو روزگار، بہتر زندگی، بہتر معیشت اور مہنگائی سے نجات چاہیے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا ڈیجیٹل مہم کے سہارے اسمبلی انتخابات سے قبل زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کا ہدف ہے