ETV Bharat / state

TMC Group Clashes in North 24 PGS: شب قدر کے موقع پر ترنمول کے دو گروپ متصادم

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 4:17 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ دتہ پوکھر علاقے میں شب قدر کے موقع پر پیسے کی لین دین کے معاملے پر ترنمول کانگریس کے دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ Clashes During Shab E Qadar Night

TMC Group Clashes In North 24 PGS: شب قدر کے موقع پر ترنمول کانگریس کے دو گروپوں میں تصادم

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ دتہ پوکھر علاقے میں شب قدر کے موقع پر پیسے کے لین دین کو لے کر ترنمول کانگریس کے دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ علاقے میں پولیس اہلکاروں اور آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوضیل علی نام کے ایک تاجر اور ترنمول کانگریس پنچایت رکن ارشد داؤد الزمان کے درمیان لین دین کو لے کر حجت و تکرار ہو گئی۔TMC Group Clashes In North 24 PGS

ترنمول کانگریس پنچایت رکن ارشد داؤد الزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بلا کر فوضیل علی کی پٹائی کروائی۔ اس واقعے کے سبب علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
عبادت کی رات کم اور افراتفری کا ماحول زیادہ تھا، دونوں جانب سے جم کر مار پیٹ ہوئی، جس میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج میں دو لوگ زخمی ہوئے۔ اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔TMC Group Clashes In North 24 PGS

یہ بھی پڑھیں: Clashes Between Police And Bajrang Dal: بجرنگ دل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم، متعدد پولیس اہلکار زخمی

اس معاملے پر ترنمول کانگریس پنچایت سمیتی صدر ارشد داؤد الزمان نے کہا کہ پیسے کے لین دین کے نام پر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ترنمول کانگریس کے حامیوں کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہیں دوسری طرف مسجد کمیٹی کے صدر محفوظ الرحمن نے کہا کہ مقدس رات میں اس طرح کے واقعے کے رونما ہونے سے معاشرے میں منفی پیغام جائے گا۔ ترنمول کانگریس پنچایت سمیتی ارشد داؤد الزمان اور فوضیل علی کے درمیان لین دین کو لے کر ہی جھگڑا ہوا۔ مسجد کمیٹی کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔TMC Group Clashes In North 24 PGS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.