ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی کی عبدالکریم چودھری کولے کر پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو ہدایت - قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی

شمالی دیناج پور کے کرن دیکھی میں ترنمول کانگریس کی تنظیمی میٹنگ کے اختتام پر پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ضلع کے رہنماوں کو بزرگ رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کے ساتھ میٹنگ کرکے تمام تنازع کو جلد سے جلد ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ابھیشیک بنرجی کی عبدالکریم چودھری کولے کر ضلع رہنماوں کو پیغام

author img

By

Published : May 2, 2023, 7:51 PM IST

شمالی دیناج پور:مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی ووٹرز کی توجہ پارٹی کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے نوبو جوار کے نام سے مہم چلا رہے ہیں۔ اسی مہم کے تحت شمالی دیناج پور میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے تنظیمی میٹنگ کی صدارت کی۔ رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی صدارت میں ہونے والی تنظیمی میٹنگ اسلام پور سے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے شرکت نہیں کی۔رکن اسمبلی نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات بھی نہیں کی۔

اسی درمیان ترنمول کانگریس کی تنظیمی میٹنگ کے اختتام پر پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ضلع کے رہنماوں کو بزرگ رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کے ساتھ میٹنگ کرکے تمام تنازع کو جلد سے جلد ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ شمالی دیناج پور ضلع ترنمول کانگریس کو بزرگ سیاسی رہمنا کی سخت ضرورت ہے۔انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ترنمول کانگریس ذرائع کے مطابق ابھیشیک بنرجی نے ضلع قیادت کو ہدایت دی ہے کہ وہ عبدالکریم چودھری کے ساتھ مسئلہ حل کریں۔ ابھیشیک نے یہ پیغام بھی دیا کہ اگر ضروری ہو تو کنہیا لال اگروال خود جا کر ایم ایل اے سے بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:MLA Abdul Karim Chodhary عبدالکریم چودھری ترنمول کانگریس کی تنظیمی میٹنگ میں غیر حاضر

تاہم اس معاملے پر نہ تو عبدالکریم چودھری اور نہ ہی کنہیا اگروال کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ تاہم، ایم ایل اے نے اتوار کو اسلام پور میں افتتاحی اجلاس میں نہ جانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ سب سے سینئر ایم ایل اے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.