ETV Bharat / state

Sagardighi By Election اقلیتی ووٹروں کی ناراضگی دور کرنے کیلئے ٹی ایم سی نے مسلم رہنماؤں کی کمیٹی تشکیل دی - مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع

ساگر دیگھی اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست کے بعد پانچ مسلم لیڈران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ آج دوبارہ اسمبلی میں اس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ Sagardighi By Election

اقلیتی ووٹ بینک کی ناراضگی دور کرنے کے لئے ٹی ایم سی کی پانچ مسلم رہنماوں پر مشتمل کمیٹی قائم

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 10:24 AM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے مسلم اکثریتی ساگر دیگھی اسمبلی حلقے میں ہوئے ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی شکست کے بعد پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی نے شکست کا جائزہ لینے کی بات کہی تھی۔ اسی مقصد کے تحت پارٹی کے پانچ مسلم رہنماوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ممبران میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر جاوید خان، وزیر مملکت برائے آبپاشی شبینہ یاسمین، وزیر مملکت برائے بجلی اکرام الزماں اور ریاستی وزیربرائے اقلیتی امور غلام ربانی نے اسمبلی میں ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری کے دفتر میں میٹنگ کی۔ میٹنگ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں پارٹی کی شکست کے لیے 25 اسباب و وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اسی بنیاد پر مکمل رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔ رپورٹ تیار ہونے کے بعد اگلے ہفتے وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی جائے گی۔

کمیٹی کی جانب سے ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نےکمیٹی کو جلد سے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کے مطابق پارٹی ورکروں اور کارکنان کا ایک بڑا حلقہ غیر فعال ہوگیا تھا ۔اس کی وجہ سے ووٹروں پر اثر و رسوخ ختم ہوگیا تھا۔اس کی وجہ سے پارٹی کےلئے ووٹنگ نہیں ہوئی۔ اس رپورٹ میں جو دوسری بات کہی گئی ہے کہ ٹکٹ کیلئے صحیح شخص کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے ۔اقلیتی آبادی اکثریتی پر مشتمل علاقے میں مسلمانوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں کمیٹی نے ساگردیگھی امیدواروں کے انتخاب اور اقلیتی ووٹ کانگریس کے خانے میں جانے پر بھی اپنی رائے دی۔ تاہم کمیٹی کے ممبران نے تفصیل بتانے سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Major Setback For TMC: اقلیتی اکثریت حلقے ساگردیگھی میں شکست ترنمول کانگریس کیلئے مایوس کن

کمیٹی کے ممبران میں سے ایک ریاستی وزیر جاوید نے کہا کہ ساگردیگھی میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں جو کچھ معلوم ہوا ہے اس کا اس رپورٹ میں ذکر کیا جائے گا۔ ہم اس سے زیادہ نہیں کہہ سکتے۔ غور طلب ہے کہ ساگردیگھی ضمنی انتخاب میں ترنمول امیدوار دیباشیس بنرجی کو کانگریس امیدوار بائرن بسواس نے22,980ووٹوں سے شکست دی تھی۔ اس نقصان کے بعد ترنمول نے وجہ جاننے کے لیے پہل کرتے ہوئے کمیٹی بنائی ہے۔ دریں اثنا ساگردیگھی میں شکست کے بعد جنگی پور ضلع ترنمول کی جانب سے میٹنگ کی گئی ہے۔ ضلعی صدر خلیل الرحمن نے آئندہ ہفتہ کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.