ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کے رہنماؤں کو کیوں حراست میں رکھا گیا ہے؟' - جموں وکشمیر

ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان دنیش ترویدی نے جموں و کشمیر کے تمام رہنماؤں کوجلد سے جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ ، محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں رکھا گیا ہے.

'جموں وکشمیرکے رہنماؤں کوجلد رہاکیاجائے'
author img

By

Published : Aug 22, 2019, 9:42 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:21 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپورپارلیمانی حلقے کے سابق رکن پارلیمان دنیش ترویدی کا کہنا ہے کہ 'مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ آخر ان رہنماؤں کی کیا غلطی ہے۔ انہیں کس جرم میں حراست میں رکھا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر وہ کوئی غلطی کرتے توانہیں حراست میں رکھا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے کوئی جرم کیا ہی نہیں ہے تو پھر انہیں حراست میں رکھنے کا کیا مطلب ہے۔'

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق جموں وکشمیر کے جن رہنماؤں کوحراست میں رکھا گیا ہے، ان میں سے کچھ تو حکومت کاحصہ بھی تھے۔ ہمیں اس سلسلے میں تمام معلومات حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'تمام ایوزیشن رہنماؤں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر کے رہنماؤں کو جلد سے جلد رہا کیا جائے یا پھر انہیں حراست میں رکھنے کی وجہ منظرعام لائی جائے۔'

دنیش ترویدی کے مطابق مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کے حالات سے بھارتیوں کو واقف کرانے کی ضرورت ہے۔

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد وہاں کیا ہو رہا ہے، اس سلسلے میں عام لوگوں کوکوئی معلومات نہیں ہے۔ انہیں اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 10:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.