ETV Bharat / state

TMC Councilors ٹی ایم سی کے سابق کاونسلر کے مکان پر حملہ - وسرجن کے دوران چند نامعلوم شرپسندوں

مرشدآباد کے کاندی میں گزشتہ دیر شب مختلف گھاٹوں پر مورتیوں کو وسرجن دینے کا سلسلہ جاری تھا اسی وقت چند لوگوں نے ترنمول کانگریس کے کاونسلر کے مکان ہر اچانک سے حملہ کردیا۔

ٹی ایم سی کے سابق کاونسلر کے مکان پر حملہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 4:11 PM IST

ٹی ایم سی کے سابق کاونسلر کے مکان پر حملہ

مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے کاندی میں وسرجن کے دوران چند نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے سابق کاؤنسلر کے مکان پر حملہ کردیا۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع مرشدآباد کے کاندی میں گزشتہ دیر شب مختلف گھاٹوں پر مورتیوں کو وسرجن دینے کا سلسلہ جاری تھا اسی وقت چند لوگوں نے ترنمول کانگریس کے کاونسلر کے مکان ہر اچانک سے حملہ کردیا۔ کاؤنسلر کے گھر پر حملے کے سلسلے میں ترنمول کے ایک اور لیڈر پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کاندی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر نو کے سابق کاؤنسلر کے مکان پر حملہ ٹی ایم سی کے مبینہ طور پر گروہی تصادم کا نتیجہ ہے۔ سابق کاؤنسلر اور ان کے حامیوں نے مکان پر ہوئے حملے کے خلاف احتجاج کیا اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:pooja of Ravana شاہجہاں پور میں راون کی پوجا کیوں کی جاتی ہے؟

پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی بھی چارج کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.