کولکاتا:میگھالیہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے خطہ میں اپنی سیاسی سرگرمیاں بڑی تیز کردی ہے۔ترنمول کانگریس پہلی مرتبہ شمال مشرق خطہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہی ہے ۔
اسی درمیان مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی چیئرپرسن اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بدھ کو میگھالیہ کے شمالی گارو ہلز ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گی۔
پارٹی کی میگھالیہ یونٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ترنمول کانگریس کی چیئرپرسن ممتابنرجی میگھالیہ میں عوامی جلسے کو خطاب کریں گی ۔اسی دن تشہیری مہم کی بھی شروعات کریں گی۔
بیان کے مطابق محترمہ بنرجی آج دوپہر مینڈی پاتھر کے دلما اپل خیل گراؤنڈ میں ریلی سے خطاب کریں گی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن، پارٹی کے میگھالیہ ریاست کے انچارج مانس آر بھونا، میگھالیہ ریاستی ترنمول کانگریس کے صدر چارلس پائبن گروپ اور اپوزیشن لیڈر مکل سنگما بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔آئندہ مارچ میں میگھالیہ کی 60 سیٹوں والی اسمبلی کے لئے انتخابات ہو سکتے ہیں۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی بھی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ساتھ میگھالیہ کے دورے پر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjeeوزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جی 20ممالک کا ایک اجلاس کی قیادت کی
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں میگھالیہ کا دورہ کیا تھا۔میگھالیہ دورے کے دوران کئی مقامی سیاسی رہنماوں نے ممتابنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا امکان اعلان کیا تھا.