مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیز کے لئے ہونے والے انتخابات Elections for Municipalities کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ایک طرف اسمبلی انتخابات کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، بلدیاتی انتخابات میں تاریخی جیت کے لئے پرعزم ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
ریاست کے دوسرے اضلاع کی طرف شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 12 سے ترنمول کانگریس کے نوجوان امیدوار محمد انعام نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ کیا۔ TMC Candidate Inam on Municipality Election
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابی جنگ میں قسمت آزما رہا ہوں، عوام کی خدمت کرنا زندگی کا اہم اور واحد مقصد ہے۔ سیاسی میدان میں رہ کر عام لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ انتخابی تشہیر کے دوران گھر گھر جا کر عام لوگوں بالخصوص گھریلو خواتین سے ملنے اور ان کے مسائل کو جاننے کا موقع ملا. لوگوں کو ہم سے امید ہیں اور اس پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Sunil Singh Quits BJP: سنیل سنگھ سمیت پانچ رہنماؤں نے بی جے پی چھوڑ دی
ترنمول کانگریس کے امیدوار کے مطابق نوجوانوں کو آگے بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے۔ نوجوانوں کو اپنے ساتھ رکھ کر ان کے لئے روزگار کی راہ ہموار کرنا ہے تاکہ ان کا مستقبل سنوار سکے۔ اس کے لئے نوجوانوں کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنا ہی بڑی بات ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نقش قدم پر چلنا ہے، کیونکہ بنگال کے لوگوں کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے سپاہیوں سے امید وابستہ ہیں۔