ETV Bharat / state

مغربی بنگال ضمنی انتخابات: ذاکر حسین نے انتخابی مہم شروع کی - جنگی پور سے ضمنی انتخابات

ریاست میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے ضمنی انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

مغربی بنگال ضمنی انتخابات: ذاکر حسین نے انتخابی مہم شروع کی

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 6:08 PM IST

مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے ضمنی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

مغربی بنگال ضمنی انتخابات: ذاکر حسین نے انتخابی مہم شروع کی

ریاست میں رواں ماہ کے آخر میں تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر سرگرمیاں کافی تیز ہوگئی ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف تینوں اسمبلی حلقوں میں اپنی جیت کو یقینی قرار دے رہی ہے وہیں دوسری جانب کانگریس اور بی جے پی اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی بھر پور کوشش میں مصروف ہے۔

اسی درمیان سابق وزیر ذاکر حسین نے جنگی پور اسمبلی سے ضمنی انتخابات کے لئے دیوار پر نعرہ لکھ کر اپنی مہم کی زوردار شروعات کی۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے کہا کہ ہماری جیت طے ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ضلع میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ اس بنیاد پر ہی ہم جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کا قصہ تمام ہو گیا۔ بنگال کی عوام نے بی جے پی کو بالکل نکار دیا ہے۔ بنگال میں ممتابنرجی کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کوئی فیورٹ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرالمپک میں میڈل جیتے والوں سے وزیراعظم نے ملاقات کی

دوسری طرف پردیش کانگریس کے صدر نے شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں میں لفٹ فرنٹ کے امیدوار کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں اس وقت کے وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.