مغربی بنگال کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی کولکاتا پورٹ اسمبلی انتخابات 2021 کے مدنظر سرخیوں میں ہے۔ گارڈن رچ شیپ اینجئنرنگ ورکس کے سبب اہمیت کے حامل کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقہ پورے بھارت میں مشہور ہے۔
کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے سے دو مرتبہ کے فاتح ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم کا مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار سے مقابلہ ہو گا۔ کھاتا قلم اور ریکارڈ کی بنیاد پر ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم مضبوط پوزیشن میں ہیں لیکن گارڈن ریچ کے مشہور سیاسی رہنما اور سماجی خدمت گار محمد مختار کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں روڈ شو کی قیادت کرتے ہوئے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو خصوصی بات چیت کی۔
اس دوران فرہاد حکیم نے کہا کہ آپ جو بھیڑ دیکھ رہے ہیں وہ بھیڑ نہیں بلکہ کولکاتا پورٹ کے لوگوں کا پیار ہے اور یہ سب صرف میرے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جب کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں آتا ہوں مقامی باشندوں کا بے پناہ پیار دیکھ کر آنکھیں نم ہو جاتی ہے۔
ترنمول کانگریس کے مقبول ترین رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ میں اپنی جیت کا دعویٰ نہیں کروں گا کیونکہ عام لوگ میری کامیابی کا دعویٰ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ جیت چکا ہوں اور اب جیت کی ہیٹ ٹریک مکمل کرنے والا ہوں۔ اس سے زیادہ مجھے اور کیا چاہیے۔
مزید پڑھیں:
کانگریس کے امیدوار محمد مختار جیت کے لئے پرامید
واضح رہے کہ دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں اسمبلی انتخابات 2021 کے تیسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔