ETV Bharat / state

'ایک شخص ایک عہدہ' کے تحت ترنمول کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے میں ردو بدل - President and Chairman of Malda District

ترنمول کانگریس نے آج 'ایک شخص ایک عہدہ' کے تحت بڑے پیمانے پر تنظیمی ڈھانچے میں ردو بدل کا اعلان کیا۔

'ایک شخص ایک عہدہ' کے تحت ترنمول کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے میں ردو بدل

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 10:56 PM IST

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے آج 'ایک شخص ایک عہدہ' کے تحت بڑے پیمانے پر تنظیمی ڈھانچے میں ردو بدل کا اعلان کیا۔ نئے تنظیمی ڈھانچے میں نوجوانوں کو جگہ ملی ہے۔ متعدد اضلاع کے صدر کو تبدیل کیا گیا ہے۔ فرہاد حکیم اور اروپ بسواس کو تنظیمی ڈھانچے میں کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی ہے۔

ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی پارٹی میں 'ایک شخص ایک عہدہ' کی گونج سنائی دینے لگی تھی۔ بالآخر ترنمول کانگریس نے اس حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے ریاستی و ضلعی سطح پر متعدد کمیٹیوں کا اعلان کیا۔ نئے تنظیمی ڈھانچے میں متعدد اضلاع کے صدور کی چھٹی کر دی گئی ہے۔

نوجوان قیادت کو موقع دیا گیا ہے۔ کئی اضلاع کے صدر کے طور پر نوجوان رہنماؤں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں موسم بے نظیر نور اور مہوا موئترا کو جھٹکا لگا ہے۔ اس کے علاوہ فرہاد حکیم اور اروپ بسواس کے پاس نھی کوئی تنطیمی ذمداری نہیں ہوگی۔

جن اضلاع کے صدور ریاستی وزیر بنایا گیا ہے ان کو تنظیمی ذمہ داری سے چھٹکارا دے دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر نئے لوگوں کو موقع دیا گیا ہے۔کئی اہم اضلاع کو ایک سے زائد اکائیوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ریاستی کمیٹی میں دو لوگوں کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔ ریاستی کمیٹی میں 8 لوگوں کو معاون جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ ریاستی کمیٹی میں دس افراد کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

مالدہ ضلع کے صدر اور چیئرمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مالدہ ضلع کے صدر کے طور پر عبدالرحیم بخشی کو منتخب کیا گیا ہے۔کوچ بہار کے نئے صدر کے طور پر گیرندر ناتھ برمن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اسی طرح ہگلی ضلع کو بھی سیرام پور اور آرام باغ دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ دلیپ جادب اور تپن داس گپتا لو کو ہگلی ضلعی ذمہ داری سے ہٹا دیا گیا ہے۔ دارجلنگ کا صدر شانتا چھیتری اور چئیرمین آئی بی رائے کو بنایا گیا ہے۔

جلپائی گوڑی کا صدر مہوا گوپ کو بنایا گیا ہے۔ جلپائی گوڑی خواتین ترنمول کا صدر نور جہاں بیگم کو بنایا گیا ہے۔ ندیا ضلع شمال کا صدر جینت ساہا کو اور نصیر الدین احمد کو چئیر بنایا ہے۔ ندیا ضلع جنوب کا صدر رتنا گھوش کر اور چیئرمین پرمتھ رنجن گھوش کو بنایا گیا ہے۔

کولکاتا شمال کی کمیٹی کے صدر کے عہدے سے سدیپ بندھوپادھیائے کو بدل کر تاپس رائے کو بنایا گیا ہے۔ جبکہ سدیپ بندھوپادھیائے کو چئیرمین بنایا گیا ہے۔ بانکوڑہ ضلع کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ شیامل سانترا کو چئیرمین اور صدر دیبیندو سنگھ مہاپاترا کو بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: کھیلا ہوبے کے تحت مقابلوں کا انعقاد

بشنوپور ضلع صدر آلوک بنرجی اور چیئرمین باسودیب دیگر کو بنایا گیا ہے۔ بردوان مشرق کے صدر ہوئے رابندر ناتھ چٹرجی۔شمالی دیناجپور کا ضلع چئیرمین ستیہ جیت برمن ،یوتھ کے صدر کوشک گون کو بنایا گیا ہے۔

مرشدآباد ضلع کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ جنگی پور کا صدر خلیل الرحمن کو بنایا گیا ہے جبکہ کنہائی چندر منڈل کو چئیرمین بنایا گیا ہے۔ مرشدآباد کا صدر سنتانی سنگھ اور چئیرمین ابو طاہر خان کو بنایا گیا ہے۔ بنگاؤں کا صدر آلو رانی سرکار اور چئیرمین شنکر دتا کو بنسیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.