مغربی بنگال میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان برتری کی جنگ جاری ہے۔
شمالی24 پرگنہ کے بیرکپورکے پالتاریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ٹوٹورکشہ یونین دفتر پر بی جے پی کے حامیوں نے جبراقبضہ کرنے کی کوشش کی۔مقامی باشندوں اور ٹوٹو رکشہ کے ڈرائیوروں نے جب اس کی مخالفت کی تو ان پر تشدد کیاگیا۔
بی جے پی کے حامیوں کے خلاف ترنمول کانگریس کے کارکنان نے سڑک پر آ گیے اور احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران بی جے پی کے حامیوں اور تر نمول کانگریس کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔ اس جھڑپ میں متعدد افرادزخمی ہو گیے ۔
بیرکپور کمشنریٹ کے تحت پولیس اہلکاروں نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔
پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد افراد زخمی ہوگیے۔ زخمیوں کو بی این بوس ہسپتال میں داخلہ کرایا گیا ہے۔بیرکپورکمشنریٹ کے سربراہ منوج کمار ورماکاکہناہے کہ ٹوٹو رکشہ یونین دفتر پر قبضے کو لے کر دوگروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ جھڑپ کے دوران متعدد افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔ا نہیں بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس کیس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے حالات کو قابو میں کر نے کے لیے علاقے میں بڑی تعد اد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہےکہ بی جے پی کے حامیوں نے غنڈہ گردی کی بد ولت دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، مقامی باشندوں نے بی جے پی کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔
بی جے پی کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے کارکنان پر غنڈہ گردی کرنے کاالزام لگایا ۔